شہری ہوابازی کی وزارت

بین الاقوامی مسافروں کے لئے کووڈ – 19 ٹسٹ

Posted On: 16 SEP 2020 4:53PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،16 ستمبر / شہری ہوا بازی کی وزارت نے بین الاقوامی مسافروں کی آمد و رفت میں سہولت کے لئے تجرباتی  طور پر ہوائی اڈے میں  داخلے پر  آر ٹی  - پی سی آر ٹسٹنگ کی اجازت دے دی ہے ۔

          رہنما خطوط کی  اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :

  1. ہوائی اڈے کے آپریٹر  آر ٹی – پی سی آر ٹسٹ کے لئے نمونوں  کو اکٹھا کرنے  اور  انتظار گاہ  کی سہولیات  فراہم کریں گے ۔
  2. انتظار گاہ  آپریشن  کی جگہ سے الگ   ہونی چاہیئے اور اس میں  سینی ٹائزیشن اور سوشل ڈسٹنسنگ   سمیت  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری کردہ  تمام رہنما خطوط پر عمل کیا جانا چاہیئے ۔  اس کے علاوہ ،  یہاں غیر مجاز  افراد کی رسائی  نہیں ہونی چاہیئے اور مسافروں کو وائی فائی ،   ایف اینڈ بی  کے متبادل  ، واش روم  وغیرہ کی ضروری سہولیات  فراہم کی جانی چاہئیں اور ٹسٹنگ اور دیگر سہولیات وغیرہ کے لئے ادائیگی  کی خاطر کیش لیس متبادل بھی فراہم کئے جانے چاہئیں ۔
  3. ہوائی اڈے کے آپریٹر کو  چاہیئے  کہ وہ  مسافروں  کو یہ متبادل  فراہم کرے کہ وہ ٹسٹ کے نتائج کے لئے  انتظار  گاہ میں قیام کرے یا  ٹسٹ کے نتائج  حاصل ہونے تک خود کو الگ رکھنے کے لئے ہوٹل   میں جا سکے ۔
  4. نمونوں کو اکٹھا کرنے کے لئے  آئی سی ایم آر اور این اے بی ایل  کے قائم کردہ  پروٹوکول  پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیئے  ۔
  5. مسافر آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کے لئے متعلقہ ویب سائٹ کے ذریعے یا  دیگر آن لائن  پلیٹ فارم کے ذریعے  بکنگ کرا سکیں   اور ہوائی اڈے پر ٹسٹنگ کے لئے  ایئر پورٹ  آپریٹروں کو  ضوابط   مرتب کرنے چاہئیں ۔
  6. ٹسٹ کے نتائج   دستیاب ہونے تک مسافروں کا پاسپورٹ  نمونوں  کے اکٹھا کرنے یا  انتظار گاہ پر  سرکاری اتھارٹی کے پاس جمع  کیا جانا چاہیئے۔
  7. اگر ٹسٹ  کا نتیہ منفی ہے تو مسافروں کو  انتظار گاہ سے جانے  اور اپنی پرواز  پر سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ البتہ  اگر مسافر متاثر پایا گیا تو اُسے  آئی سی ایم آر  کے پروٹوکول کے مطابق  سرکاری حکام کے ذریعے   رہنما خطوط  پر عمل کرایا جانا چاہیئے ۔
  8. کسی بھی مسافر کو  غیر مجاز طور پر باہر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے ۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ  پوری نے ایک تحریری سوال کے جواب میں دیں  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  5477



(Release ID: 1655418) Visitor Counter : 185