کامرس اور صنعت کی وزارتہ
طبی سامان کی برآمدات
Posted On:
16 SEP 2020 4:31PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،16 ستمبر / مختلف قسم کے طبی ساز و سامان جیسے پی پی ای کور آل ، 2 / 3 پلائی والے ماسک ، فیس شیلڈ ، سینی ٹائزر ( ڈسپنسر پمپ کے ساتھ کنٹینر میں بر آمد کئے جانے کے علاوہ ) ، ہائیڈروکسی کلورو کوئن اے پی آئی اور اس کے اجزاء ، 13 دیگر ادویاتی اجزاء اور اُس سے بنی دوائیں اور وینٹیلیٹر وغیرہ پر برآمدات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے ۔ اگر چہ تشخیصی کٹ ، این 95 / ایف ایف پی دو ماسک کی برآمدات پر فی الحال بندش ہے ، اُن کی بر آمدات کو ماہانہ کوٹے کی شرط پر اجازت دی گئی ہے ۔
طبی ساز و سامان کی بر آمدات پر پابندی کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے اِن اشیاء کی ملک میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے عائد کی گئی تھی۔ اب اِن پر ایک تجزیہ کی بنیاد پر ، جو ملک کی ضروریات ، پیداواریت اور بر آمدات کے لئے اضافی اشیاء کی دستیابی کی بنیاد پر اجازت دی گئی ہے ۔
20 مارچ ، 2020 ء سے پہلے پی پی ای کور آل کی ضروریات کو درآمدات کے ذریعے پورا کیا جا رہا تھا کیو نکہ کووڈ – 19 کی ضروریات کے لئے ملک میں ، اِس کی پیداوار محدود تھی لیکن بعد میں پی پی ای کور آل کی تیاری 1.5 کروڑ یونٹ فی ماہانہ تک پہنچنے کے بعد ، اِس کی بر آمدات پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے ۔ الکہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر کی دستیابی 10 لاکھ لیٹر سالانہ تھی ۔ بعد میں اِس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر 38 لاکھ لیٹر یومیہ کر دی گئی ہے ، جس سے الکہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر کی بر آمدات پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے ( ڈسپنسر پمپ کے ساتھ کنٹینر میں بر آمدات کے علاوہ ) ۔
ملک میں وینٹی لیٹر کی پیداوار ، جو جنوری ، 2020 ء سے پہلے بہت معمولی تھی ، میں اضافہ کیا گیا ہے اور اب ملک میں اتنے وینٹی لیٹر تیار ہو رہے ہیں ، جنہیں بر آمد کیا جا سکتا ہے ۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک تحریری سوال کے جواب میں دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5478
(Release ID: 1655414)
Visitor Counter : 156