صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے متاثرین کے لئے حفظان صحت کی نئی اسکیم

Posted On: 15 SEP 2020 3:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی 15،ستمبر2020

صحت وخاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کووڈ-19 سے نبرد آزما صحت ورکرس کے لئے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت گنجائش رکھی گئی ہے۔ یہ ایک سینٹرل اسکیم ہے۔

 اس اسکیم میں حفطان صحت فراہم کرانےو الوں کو 50 لاکھ روپے تک کی ایک انشورنس کور فراہم کی گئی ہے۔ اس میں کمیونٹی صحت ورکرس بھی شامل ہیں، جو ممکن ہے کہ کووڈ انیس کے مریضوں کے براہ راست رابطے میں آئے ہوں یا کووڈ انیس کے مریضوں کی ایسے لوگوں نے دیکھ بھال کی ہو۔

اس اسکیم میں پرائیویٹ اسپتالوں کے عملے، ریٹائرڈ، رضا کار، مقامی شہری ادارے، کنٹریکٹ، ڈیلی ویج، ایڈہاک، آؤٹ سورس اسٹاف کا بھی احاطہ کیاگیا ہے، جنہیں ریاستوں، مرکزی اسپتالوں،  مرکز، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خود مختار اسپتالوں، ایمز اور آئی این آئی مرکزی وزارتوں کے اسپتالوں کی طرف سے طلب کیاگیا ہے۔

کووڈ سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے علاوہ حکومت آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا نافذ کررہی ہے تاکہ 10.74 کروڑ غریبوں اور محروم کنبوں (لگ بھگ 50 کروڑ افراد) کو دوسرے اور تیسرے درجے کی دیکھ بھال اسپتال خدمات کے لئے سالانہ 5 لاکھ روپے فی کنبہ کا صحت کور فراہم کیا جاسکے۔

...............................................................

 

 م ن، ح ا، ع ر

U-5422



(Release ID: 1655390) Visitor Counter : 132