زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آسام میں زرعی تحقیقی کا ہندستانی ادارہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 SEP 2020 4:04PM by PIB Delhi
آسام میں آئی سی اے آر۔انڈین ایگریکلچرل ریسرچ اینٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے 26 مئی 2017 کو رکھا۔ مجموعی 587 ایکڑ زمین میں سے 45 ایکڑ علاقے میں تعلیمی نیر رہائشی کیمپس کی تعمیرات کی گئیں جس کی موجودہ صورت حال حسب ذیل ہے۔
۱۔ پینتالیس ایکڑپر چہاردیواری اورپہلے سے تیار شدہ عمارت پر سول کام ہوچکے ہیں۔
۲۔ تعلیمی اورانتظامی عمارت کی تعمیر، سڑکوں اور متعلقہ علاقے کی ترقی کا کام فروری 2020 میں شروع ہوا۔
۳۔ مہمان خانے کے کام کی منظوری مل گئی ہے۔
۴۔ سائنسدانوں کے 59عہدوں کی بحالی کی گئی ہے اور چار سائنس دانوں کا تقرر ہوا ہے۔
۵۔ تعلیمی سال 2015-16کے بعد سے، آئی اے آر آئی۔آسام کے طلبا آئی اے آر آئی نئی دہلی میں ایم ایس سی کی ڈگری کیلئے ہر سال باقاعدہ طور پر داخلہ لے رہے ہیں۔ اب تک کل 55 ایم ایس سی طلباء کو داخلہ دیا گیا ہے جن میں سے 28 طلباء کو ایم ایس سی کی ڈگریاں دی گئی ہیں۔ 23طلبا ء زیر تعلیم ہیں۔ عام طور پر شمال مشرقی خطے اور خاص طور پر آسام سے متعلق فیلڈ ریسرچ کا کام اس خطے میں ہی طلباء کرتے ہیں۔
۶۔ تعلیمی سیشن2020-21 کو آئی اے آر آئی، گوگامکھ میں ہی شروع کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ موجودہ عالمی وبا نے کام کی پیشرفت کو بہت متاثر کیا ہے اور طلباء کو گوگامکھ منتقل کرنا آئندہ مہینوں میں عالمی وبا کی صورتحال پر منحصر ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومرنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاعات دیں۔
*************
( م ن۔ ر ف ۔ م ف (
15-09-2020
U. No. 5434
(ریلیز آئی ڈی: 1654874)
وزیٹر کاؤنٹر : 112