صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے اسٹریٹیجک نقطہ نظر
Posted On:
15 SEP 2020 2:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/ستمبر 2020 ۔ بھارت درج ذیل ممکنہ صورت حال کے لئے، صورت حال پر مبنی نقطہ نظر اختیار کرے گا، (i) بھارت میں رپورٹ کئے گئے سفر سے متعلق معاملات، (ii) کووڈ-19 کا مقامی سطح پر پھیلاؤ، (iii) کانٹینمنٹ کے لئے ذمے دار بڑے پیمانے پر پھیلاؤ، (iv) کووڈ-19 کی بیماری کا وسیع پیمانے پر کمیونٹی ٹرانسمیشن اور (v) کووڈ-19 کے لئے بھارت اِنڈیمک بنا۔
فی الحال متعدد علاقوں میں بڑے پیمانے پر آؤٹ بریک دیکھنے میں آرہا ہے، جو کہ کانٹیمنٹ کے لئے ذمہ دار ہے۔ لہٰذا حکومت ہند کے ذریعے ایک کانٹینمنٹ اسٹریٹیجی کو اپنایا جارہا ہے۔
حکومت ملک میں کووڈ-19 کے جارحانہ انداز میں پھیلاؤ پر قابو پانے میں بہت حد تک کامیاب رہی ہے۔ بھارت میں فی 10 لاکھ کی آبادی پر 3328 معاملات اور 55 اموات درج کی گئی ہیں، جو کہ اسی طرح کے متاثرہ ملکوں کے مقابلے دنیا میں سب سے کم شرح میں سے ایک ہے۔
حکومت ہند کی صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 کے علاج کے لئے مخصوص ہوسپیٹل بنیادی ڈھانچے کو درجہ بدرجہ وسعت دینے کا کام کیا۔ گزشتہ 6 مہینوں کے دوران مارچ 2020 کے مقابلے میں کووڈ کے لئے مخصوص آئیسولیشن بیڈس کی تعداد میں 36.3 گنا اور آئی سی یو بیڈس میں 24.6 گنا اضافہ ہوا ہے۔فی الحال کسی بھی ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے خاطرخواہ تعداد میں بیڈ دستیاب ہیں۔ مزید برآں کووڈ-19 کے لئے کلینکل مینجمنٹ پروٹوکول جاری کیا گیا اور برابر اسے اَپڈیٹ کیا جاتا رہا اور بڑے پیمانے پر اسے پھیلایا جاتا رہا۔ علاج کے طور پر جو چیزیں دی گئیں ان میں معقول طریقے پر ریہائیڈریشن، سپل مینٹل آکسیجن تھیریپی،ہلکے (لیکن زیادہ خطرہ والے) اور اوسط درجے کے معاملات میں ہائیڈروکسی کلوروکوئین کا استعمال اور علامات کا بندوبست شامل ہے۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے آکسیجن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی خاطرخواہ دستیابی کو یقینی بنایا۔ بھارت میں معاملہ شرح اموات عالمی اوسط کا تقریباً نصف ہے۔
موت کے معاملات کو کم سے کم کرنے کے لئے مسلسل نگرانی ہے، جس میں سرویلانس، آکسیجن سیچوریشن کی نگرانی، شروع میں ہی کووڈ کے علاج کے لئے مخصوص مراکز کے لئے ریفر کرنے اور خاطرخواہ کیس مینجمنٹ کے ذریعے ابتدائی مراحل میں ہی معاملات کا پتہ لگالینا شامل ہے۔
صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے یہ بات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتائی۔
*****
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 5443
15.09.2020
(Release ID: 1654831)
Visitor Counter : 189