سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نیشنل ہائی وے ایکسیلنس ایوارڈ 2019 کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں
Posted On:
15 SEP 2020 3:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/ستمبر 2020 ۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے سال 2020 کے لئے نیشنل ہائی ویز ایکسیلنس ایوارڈ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ ایوارڈ ہر سال 7 زمروں یعنی ایکسیلنس اِن پروجیکٹ مینجمنٹ، ایکسیلنس اِن آپریشن اینڈ مینٹی نینس، گرین ہائی وے، اختراعات، ایکسیلنس ان ہائی وے سیفٹی، ایکسیلنس اِن ٹول مینجمنٹ اور چیلنج بھرے حالات میں غیرمعمولی کام کی انجام دہی، کے لئے دیے جاتے ہیں۔ درخواستیں اسی کام کے لئے مخصوص پورٹل https://bhoomirashi.gov.in/awards پر اس ماہ کی 19 تاریخ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا نام اس سال دسمبر میں کیا جائے گا۔
ان ایوارڈ کی شروعات 2018 میں کی گئی تھی۔ اس وقت ان ایوارڈ کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ پہلے ایوارڈ کی کامیابی کے بعد وزارت نے طے کیا کہ نیشنل ہائی ویز ایکسیلنس ایوارڈ سالانہ بنیادوں پر دیے جائیں۔ یہ ایوارڈ ان کمپنیوں کو دیے جاتے ہیں جو قومی شاہراہوں کے فروغ کے لئے سڑک کی تعمیر، آپریشنز، رکھ رکھاؤ اور سڑک تحفظ کے شعبے میں امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
اس سالانہ ایوارڈ پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد ملک میں شاہراہوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے فروغ میں سبھی حصص داروں کو شامل کرکے صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا اور ملک میں سڑک نیٹ ورک کی توسیع کے ہدف میں تعاون کرنا ہے۔ ہر سال ایوارڈ کا اعلان کرکے وزارت قومی شاہراہوں کے بندوبست کے مختلف زمروں میں دیے جارہے عمدہ و شاندار کاموں کا اعتراف کرتی ہے اور ان ایجنسیوں کے کاموں کا بھی اعتراف کرتی ہے جو شاندار اور معیاری خدمات بہم پہنچانے کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرتی ہیں۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 5440
15.09.2020
(Release ID: 1654825)
Visitor Counter : 135