وزارت خزانہ
کووڈ -19کا مقابلہ کرنے کے لئےریاستوں کو جاری کی گئی رقم
Posted On:
14 SEP 2020 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14ستمبر 2020/ کووڈ-19 وبائی مرض کے مدنظر، حکومت ہند نے ریاستی ڈیزاسٹر ریسانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) 11092 کروڑ پر مشتمل رقم کی پہلی قسط، ریاستی حکومت کو وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے مضبوط بنانے کے لئے پیشگی طور پر 3 اپریل 2020 کو جاری کی۔ خزانے اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نےا ٓج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو سال 21-2020 کے لئے مجموعی ریاستی گھریلو مصنوعات (جی ایس ڈی پی) کے 2فی صد تک اضافی قرضے کی حد کی اجازت دی گئی ہے۔ جی ایس ڈی پی کے 2 فی صد اضافی قرض کی حد کے مقابلے میں سال 21-2020 کے دوران اوپن مارکیٹنگ بوروئنگ (او بیایم) بڑھانے کے لئے ریاستوں کو 106830 کروڑ روپے کے جی ایس ڈی پی کے 0.05 فی صد قرض لینے کی رضا مندی پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔
اپنے تحریری جواب میں جناب ٹھاکر نے کہاکہ جاری کردہ فنڈز کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ -1 میں دی گئی ہیں، اور ریاست کو سال 21-2020 کے لئے جاری کردہ جی ایس ڈی پی کے 0.5 فی صد اضافی قرض لینے کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ 2 میں منسلک ہیں۔
…
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5370
(Release ID: 1654357)
Visitor Counter : 171