وزارتِ تعلیم

دیہی علاقوں میں معیاری  تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے حکومت کے اقدامات

Posted On: 14 SEP 2020 4:42PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،14 ستمبر / حکومتِ ہند نے سال 19-2018 ء سے اسکولی تعلیم کے لئے ایک مربوط اسکیم  " سمگر شِکشا " کا آغاز کیا تھا ، جس کا مقصد   پری اسکول سے لے کر 12 ویں جماعت تک  کی اسکولی تعلیم  کے شعبے کو بہتر بنانے اور  اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر  جامع اور یکساں معیار کی تعلیم کو یقینی بنانا  ہے   ۔  اس اسکیم میں  اسکول کو پری اسکول سے لے کر پرائمری  ، اپر پرائمری ، سیکنڈری   اور سینئر سیکنڈری کی سطح  تک جاری رکھنے کی گنجائش ہے ، جو  پہلے کی تین مرکزی اسکیموں یعنی سرو شکشا ابھیان   ( ایس ایس اے ) ، راشٹریہ مادھیامک  شکشا ابھیان ( آر  ایم ایس اے ) اور ٹیچر ایجوکیشن   ( ٹی ای ) پر مشتمل ہے ۔

          اس اسکیم کا ایک بڑا مقصد اسکولی تعلیم  کی ہر سطح پر صنفی اور سماجی  زمرے  کی خلیج کو پُر کرنا ہے ۔  یہ اسکیم لڑکیوں اور درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل ، اقلیتی برادریوں  اور مخنثوں  ، سبھی کے لئے ہے ۔ یہ اسکیم  شہر میں محروم بچوں ، وقفہ وقفہ سے ہجرت سے متاثرہ بچوں اور دور دراز کے  دشوار گزار علاقوں میں رہنے والے بچوں پر بھی  توجہ مرکوز کرتی ہے ۔  اسکیم کے تحت  خصوصی توجہ کے حامل اضلاع  ( ایس ایف ڈی ) ، تعلیمی طور پر پسماندہ  بلاک ( ای ای بی ) ، ایل ڈبلیو  ای سے متاثرہ اضلاع اور امنگوں والے اضلاع  کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے ، جس میں  پرائمری اسکولوں ، اپر پرائمری اسکولوں ، اضافی کلاس روم  اور بیت الخلاء کی تعمیر  اور کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے قیام جیسے  اقدامات کی منصوبہ بندی  میں ترجیح دی جاتی ہے ۔

          پی ایم ای ودیا نامی ایک جامع پہل شروع کی گئی ہے ، جس میں ڈجیٹل  / آن لائن / آن ایئر  تعلیم کے لئے تمام کوششوں کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ  تعلیم کے لئے کثیر طریقۂ کار تک رسائی فراہم کی جا سکے ۔ اِس سے پورے ملک میں اسکول جانے والے تقریباً 27 کروڑ بچوں کو فائدہ ملے گا ۔  اس پہل میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  • ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  اسکولی تعلیم کے لئے  معیاری ای – متن فراہم کرنے کی خاطر ملک کا ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ دیکشا اور کیو آر کوڈ پر مبنی  تمام کلاسوں کے لئے ای نصاب کتب ( ایک ملک  - ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم ) ۔
  • پہلی سے بارہویں جماعت تک کے لئے ہر کلاس کے لئے مخصوص سوئم پربھا ٹی وی چینل ( ایک کلاس ایک چینل ) ۔
  • ریڈیو ، کمیونٹی ریڈیو  اور سی بی ایس ای پوڈ کاسٹ – شِکشا وانی کے جامع  استعمال کے لئے سوئم پورٹل  ، ای پاٹھ شالہ ۔
  • بصارت اور سماعت سے محروم  طلباء کے لئے خصوصی متن والا ڈجیٹل طور پر  قابل رسائی انفارمیشن نظام  ( ڈیزی ) اور این آئی او ایس ویب سائٹ  / یو ٹیوب پر  علامتی  زبان میں متن ۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر  جناب رمیش پوکھریال نشنک نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  5392



(Release ID: 1654344) Visitor Counter : 143