وزارت دفاع

 جموں و کشمیر میں  پاکستان کے ذریعہ  جنگ بندی  کی خلاف ورزی

Posted On: 14 SEP 2020 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14ستمبر  2020/اس  سال   (یکم جنوری سے 7 ستمبر 2020) جموں خطے میں لائن آف کنٹرول  پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے  3186 واقعات  ہوئےہیں۔اس کے علاوہ  رواں سال (یکم جنوری سے31  اگست)  میں ہی  جموں خطے میں پاک  بین الاقوامی  سرحد کے ساتھ سرحد پار سے فائرنگ  اور گولی باری کے 242 واقعات پیش   آئے ہیں۔ 

اس سال ، جموں و کشمیر میں (7 ستمبر 2020 تک)8 فوجی/آرمی کے اہلکاروں کی ہلاکتیں  ہوئیں اور 2 غیر مہلک ہلاکتیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ  جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف عملے کی 5 غیر مہلک ہلاکتیں  ہوئیں۔

جنگ بندی  / سیز فائر  کی خلاف وزی کی مناسب جوابی کارروائی وقت ضرورت ہندستانی فوج /بی ایس ایف کی جانب سے  کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جنگ  بندی  کی خلاف ورزی کے تمام معاملات   کو ہاٹ لائنز،  فلیگ میٹنگز  ، ڈائریکٹریٹوریٹ   جنرل آف  ملٹری  آپریشنز  کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک  کے درمیان  قائم کئے گئے میکنزم  کے ذریعہ پاکستان  کے حکام  کے  ساتھ اٹھائے  جاتےہیں۔

 وزیر مملکت  برائے دفاع  جناب شری پد نائیک  نے آج راجیہ  سبھا میں  جناب سی ایم رمیش   کے ذریعہ  پوچھے گئے  سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5368


(Release ID: 1654333) Visitor Counter : 159