جل شکتی وزارت
جی۔20 زرعی اور آبی وزیزوں کی میٹنگ میں مرکزی جل شکتی وزیر اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت نے حکومت ہند کی ترجیحات پر روشنی ڈالی
Posted On:
12 SEP 2020 8:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 ستمبر 2020، آج جی۔ 20 زرعی زور آبی وزرا کی ایک ورچوول میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جی۔ 20 رکن ممالک اور خصوصی مدوعین نے شرکت کی۔ جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرشوتم روپالا نے میٹنگ میں شرکت کی۔اپنے ابتدائی خطاب میں جناب شیخاوت نے جی۔ 20 کی موجودہ صدارت کے لئے سعودی عربیہ کا شکریہ ادا کیا اور ورچوول میٹنگوں کے ذریعہ کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران رکن ممالک میں کامیابی کے ساتھ بات چیت کی سہولت فراہم کرانے کے لئے سعودی عرب کی مثالی قیادت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی موجودہ صورتحال میں ٹکنالوجی کا بہت اہم رول ہے اور انہوں نے بھارت کی آئی ٹی مہارت کی تعریف کی جس سے پوری دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ صدارت کے دوران قیادت فراہم کرانے کے لئے جاپان کی بھی تعریف کی اور آئندہ صدارت کے سلسلے میں اٹلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی عرب کی صدارت کے دوران جی۔ 20 کی میٹنگوں میں پائیدار اور لچکدار آبی بندوبست کے بارے میں بات چیت کی گئی اور پانی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کے ذریعہ جی۔ 20 فورم میں پانی سے متعلق سرگرمیوں کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا گیا۔ گزشتہ 10 برسوں میں رکن ممالک کے درمیان کئی میٹنگیں کلی آبی بندوبست کے لئے نقشے راہ تیار کرنے اور اس کام میں تیزی لانے کے لئے منعقد کی گئیں۔ اس بات چیت کے ایک حصے کے طور پر 10 سے 12 ستمبر 2020 کے دوران سعودی صدارت کے ذریعہ ایک تین روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ نائب وزرا پانی اور زراعت کے انچارج نے 10 اور 11 ستمبر 2020 کو پانی اور زراعت سے متعلق معاملات کے بارے میں بتایا اور زرعی و آبی وزرا کی میٹنگ 12 ستمبر 2020 کو ہوئی جس میں انہوں نے تبادلہ خیال کیا۔
جل شکتی کے وزیر نے کہا کہ بھارت’عالمی بھائی چارے اور اجتماعی دانش مندی ‘کے نظریئے پر یقین رکھتا ہے اور وہ جی۔ 20 جیسے تعاون والے گروپوں میں سرگرمی کے ساتھ اپنا رول ادا کرتا رہےگا۔انہوں نے فورم کو یقین دلایا کہ بھارت جی ۔ 20 کے ذریعہ طے کئے گئے مقاصد اور نشانوں کو پورا کرنے کے لئے تعاون کے لئے بلا تکان کام کرنے لئے پابند عہد ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب روپالا نے حکومت ہند کے لئے زراعت کو اعلی ترجیحات کا شعبہ قرار دیتے ہوئے ان پالیسی اقدامات کا ذکر کیا جو حکومت نے سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کئےہیں۔انہوں نے وقت پر ریگستانی ٹڈی پر قابو پانے کے لئے جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤ کےلئے ڈرون کے استعمال کے واسطے بھارت کے ذریعہ کامیاب پروٹوکل تیار کئے جانے کا بھی ذکر کیا اور جی۔ 20 رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ زرعی فصلوں کی حفاظت کے لئے سرحد پار جانے والے کیڑے مکوڑوں اوربیماریوں کے لئے کوئی ایکشن پلان تیار کریں۔ جناب روپالا نے جی۔ 20 رکن ممالک سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ آب و ہوا کی تبدیلی کے برے اثرات جن سے زراعت اور کسانوں کا روزگار متاثر ہوسکتا ہے، کو کم کرنے کے لئے معلومات اور بہترین طریقہ کار سے ایک دوسرے کو واقف کرائیں۔
جل شکتی کے وزیر نے بھارت میں پانی اور صاف صفائی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند نے 190 ملین دیہی گھروں کو ٹیب کنکشن فراہم کرانے کے لئے 51 بلین امریکی ڈالر کے پروگرام ’جلد جیون مشن‘ نافذ کرتے ہوئے 1.37 بلین لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اس طرح پینے کے پانی کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ کھلے میں رفع حاجت سے پاک بھارت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ٹھوس اور سیال فضلے کے بندوبست اور گرے واٹر ٹریٹمنٹ اور پھر سے استعمال پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے سووچھ بھارت مشن کے فائدوں کو جاری رکھنے کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔
بھارت دسمبر 2020 سے جی۔ 20 ٹرائیکا کا حصہ ہوگا اور دسمبر 2021 سے نومبر 2022 تک جی۔ 20 پریزیڈنسی کی میزبانی کرے گا۔ اس وقت بھارت آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہوگا جو کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور قدیم تہذیب کے مختلف پہلوؤں اور ثقافت وراثت کو قریب سے دیکھنے کے لئے جی۔ 20 رکن ممالک کے لئے ایک شاندار موقع ہوگا۔
حکومت ہند کی جانب سے سعودی صدارت اور جی۔ 20 رکن ممالک کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے امید ظاہر کی کہ مستقبل کی جی۔ 20 بات چیت میں پانی کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس سے فوڈ سکیورٹی اور مربوط آبی وسائل کے بندوبست کے لئے راہ ہموار ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-5335
(Release ID: 1653891)
Visitor Counter : 153