سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے تیار کردہ دیسی آلہ سے اندرونی نسوں میں خون کے جمنے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے اور کم خرچ میں جان کو خطرہ کے حالات سے بچایا جا سکتا ہے
Posted On:
13 SEP 2020 2:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی 13ستمبر :
جسم کے اندرونی شریانوں ( ڈیپ وین تھرومبوسس۔ ڈی وی ٹی) یا پیر کی نسوں میں خون کے تھکے جمنے سے زندگی کے لئے خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ بھارت کے سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو خون کے بہاو کو آسان کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور جس سے ڈی وی ٹی جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔
اس آلہ سے خاص طور پر ان مریضوں کو راحت مل سکتی ہے جو ایک طویل عرصے سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں، بستر پر ہیں، کسی آپریشن کے سبب چلنا پھرنا بند ہے، پیروں میں فالج ہے، ڈی وی ٹی سے متاثر ہیں۔ ڈی وی ٹی سے سوجن، لالی اور اعضا میں زیادہ گرمی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خون کے تھکوں کے الگ ہونے اور خون کے شریانوں کے توسط سے پھیپھڑوں تک پہنچنے کے سبب پھیپھڑوں کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ اس سے زندگی کے لئے خطرہ پیدا کرنے والے سنگین مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔
حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت ایک خود مختار ادارہ شری چترا ترونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی ، ٹریوندرم (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ڈی وی ٹی کی روک تھام کے لئے ایک آلہ تیار کیا ہے۔ انجینئرنگ ٹیم میں جناب جتین کرشنن ، جناب بیجو بنجامن اور جناب کوروتھو پی ورگیس شامل تھے۔
اس طرح کے آلات کی درآمد پر اب تک 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک کا خرچ آتا تھا۔ تاہم ملک میں ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی ٹیم کے ذریعہ تیار کردہ اس آلہ کی بازار میں قیمت 1 لاکھ روپے سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
نیا تیار کردہ یہ آلہ پیروں کی نسوں کو سیکونس میں سکوڑتا اور کھولتا ہے جس سے خون کا بہاو معمول کی رفتار سے شریانوں میں بہنے لگتا ہے۔ اس عمل میں یقینی بنایا گیا ہے کہ آلہ نسوں کو سکوڑے لیکن لیکن خون شریانوں پر اس کا دباو نہ پڑے۔ اس کے کام کرنے کے طریقوں کی نگرانی کی جا سکتی ہے اور الیکٹرانک سرکٹ کے ذریعہ اس کے دباو کو کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس آلے کی تیاری اور فروخت کے لئے لائسنس دینے کا اختیار کیرالا کے کوچی میں واقع اینپروڈکٹس کو منتقل کردیا گیا ہے۔ سات سال پرانی اس کمپنی کے پاس آٹومیشن اور کنٹرول والی مصنوعات بازار میں ہیں۔
**************
م ن۔ن ا۔ م ف
U:5338
(Release ID: 1653879)
Visitor Counter : 210