وزارت اطلاعات ونشریات

ہندی دیوس -2020 پر فلم ڈویژن کی راج بھاشا پر بنی فلموں کی نمائش

Posted On: 13 SEP 2020 11:36AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 13ستمبر     :

فلم ڈویژن کے ذریعہ ہندی دیوس۔ 2020 کے موقع پر ہندی کو یونین آف انڈیا کی سرکاری زبان کے طور پر 14 ستمبر 1949 کو منظوری ملنے کے تاریخی موقع سے متعلق اور سرکاری زبان کی ترقی کے سفر پر تیار کی گئی 5 چنندہ فیچر دستاویزی فلموں کی 14 ستمبر 2020 کو 24 گھنٹے کے لئے مفت میں آن لائن نمائش کی جائے گی۔ ان دستاویزی فلموں میں بچوں کے ذریعہ آئینی اسمبلی کی میٹنگ کا نفاذ، کارروائی اور مختلف ریاستوں میں ہندی کی مقبولیت اور ترقی کو دکھایا گیا ہے۔ ہندی پر پانچ فلمیں 24 گھنٹے مفت میں دیکھنے کے لئے@ www.filmsdivision.org/پر لاگ آن کریں اور' ڈاکیومنٹری آف دی ویک' پر کلک کریں یا پھر یوٹیوب چینلhttps://www.youtube.com/user/FilmsDivision.پر کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200913-WA0000KDZH.jpg

ہندو کے مشہور اسکالر اور مصنف بیوہار راجندر سمہا کی کوششوں اور ہندی کے دیگر اسکالروں، ہزاری پرساد دویدی ، میتھلی شرن گپتا اور کاکا کالیکر کی انتھک کوششوں سے سمہا جی کے 50 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 14 ستمبر 1949 کو ہندی کو یونین آف انڈیا کی سرکاری زبان کے طور پر منظوری ملی اور 26 جنوری 1950 کو آئین ہند کے ذریعہ آرٹیکل 343 کے تحت دیوناگری رسم الخط میں لکھی گئی ہندی کو سرکاری زبان کی منظوری دی گئی۔ آج ، ہندی دنیا میں وسیع پیمانے پر بولی جانے والی زبان ہے اور 520 ملین سے زیادہ لوگوں کی پہلی زبان ہے۔

اس آن لائن فلم فیسٹیول میں دکھائی جانے والی فلمیں ہیں 'سمویدھان کے ساکشی'(44 Min./ Col./ Hindi/1992)جو بھارت کے سرکاری زبان کے طور پر ہندی کو اپنانے کے فیصلے اور آئینی اسمبلی کے اجلاس کے دلچسپ پہلووں کو اجاگر کرتی ہے۔14th September, 1949۔ (17 Min./Col./ Hindi/1991)بچوں کے ذریعہ آئینی اسمبلی کے ایک نظام کے تحت ہندی کو سرکاری زبان کے طور پر اپنانے کے تاریخی واقعہ کو دوبارہ تخلیق کرتی ہے۔

Bharat Ki Vaani۔(52 Min./Col./Hindi / 1990)سرکاری زبان کے طور پر ہندی کو اپنانے کے واقعہ اور مختلف ریاستوں کے سفرنامہ کے توسط سے ہندی کی اہمیت کو بتاتی ہے۔

                                          **************

م ن۔ن ا۔ م ف    

U:5337


(Release ID: 1653877) Visitor Counter : 887