بھارتی چناؤ کمیشن

مجرمانہ پس منظر کی تشہیر کے لئے ٹائم لائن

Posted On: 11 SEP 2020 6:09PM by PIB Delhi

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے ساتھ ہی ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دینے والی سیاسی جماعتوں کی طرف سے مجرمانہ پس منظر کی تشہیر کے معاملہ میں مورخہ 10.10.2018 اور 6.3.2020 کو جاری کردہ تفصیلی ہدایات کے ضمن میں کمیشن کی آج کی میٹنگ میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیشن نے ایسے امیدواروں اور ان کو الیکشن میں اتارنے والی سیاسی جماعتوں کے سلسلے میں مجرمانہ پس منظر کی تشہیر سے متعلق ہدایات کو زیادہ اسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے ہمیشہ سے ہی انتخابی جمہوریت کی مجموعی بہتری کے لئے اس اخلاقی پیمانے پر ہمیشہ سے زور دیا ہے۔

ترمیم شدہ ہدایات کی اہم باتیں مندرجہ ذیل ہیں۔

اے۔    تشہیر کے لئے نظر ثانی شدہ ٹائم لائن

نظرثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق ، مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں کے ساتھ ساتھ انہیں الیکشن میں اتارنے والی سیاسی جماعتوں کو ان کے مجرمانہ پس منظر ہونے کی صورت میں درج ذیل طریقے سے اس کی تشہیر اخبارات اور ٹیلی ویژن پر کرنی ہو گی۔

پہلی تشہیر: نام واپسی کی آخری تاریخ سے پہلے 4 دنوں کے اندر۔

دوسری تشہیر: نام واپسی کی آخری تاریخ سے 5 سے 8 دنوں کے اندر

تیسری تشہیر: نویں دن سے لے کر انتخابی تشہیر کے آخری دن تک یعنی پولنگ کی تاریخ سے دو دن پہلے تک۔

اس ٹائم لائن سے ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ سوچ سمجھ کر اپنی پسند طئے کرنے میں مدد ملے گی۔

بی ۔   بلا مقابلہ جیتنے والے امیدواروں کے ساتھ ہی ان کا نام طئے کرتے وقت سیاسی جماعتوں سے متعلق تشہیر پر یہ واضح کیا جاتا ہے کہ بلا مقابلہ جیتنے والے امیدواروں کے ساتھ انہیں اتارنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی ان کے مجرمانہ پس منظر ہونے پر اس کے بارے میں دیگر امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کے لئے طئے کردہ عمل کے تحت تشہیر کرنی ہو گی۔

جیسا کہ کمیشن نے فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کے فائدے کے لئے اب تک جاری کردہ تمام ہدایات اور فارمیٹس کا ایک خلاصہ شائع کیا جارہا ہے۔ اس سے ووٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں تمام ہدایات کو مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں اور انہیں الیکشن میں اتارنے والی سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مرتب کی جانی چاہئیں۔ یہ ترمیم شدہ ہدایات فوری طور پر لاگو ہوں گی۔

 

                                          **************

م ن۔ن ا۔ م ف    

U: 5306



(Release ID: 1653553) Visitor Counter : 168