شہری ہوابازی کی وزارت

ہردیپ ایس پوری جائزہ لینے کے لئے دربھنگہ اور دیو گھر ہوائی اڈوں کا دورہ کریں گے


ایئرپورٹ سیاحت کو فروغ دیں گے اور روزگار پیدا کریں گے

اس سے علاقائی کنکٹی وٹی کو زبردست فروغ ملے گا

Posted On: 10 SEP 2020 1:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10  ستمبر 2020،   شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری 12 ستمبر 2020 کو  در بھنگہ اور دیوگھر ہوائی اڈوں کا جائزہ لینے کے لئے   بالترتیب  بہار اور جھارکھنڈ ریاستوں کو دورہ کریں گے۔ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا  ان ہوائی کو تیار کررہی ہے۔ ان ہوائی اڈوں کے شروع ہونے سے  خطے کی کنکٹی میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ  اس سے مقامی سیاحت  کو تحریک ملے گی اور  خطے میں روزگار پیدا ہوں گے۔ کنکٹی وٹی اور  اقتصادی سرگرمی میں اضافہ کرتے ہوئے یہ ہوائی اڈے ان خطوں کے عوام کے  مجموعی اقتصادی فروغ میں تعاون کریں گے۔ حال ہی میں جناب پوری نے  اترپردیش میں کشی نگر ہوائی اڈے کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے ہوائی اڈے کے کام کاج کا جائزہ لیا اور  شہری ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے اور کنکٹی وٹی سے متعلق معاملات پر  اترپردیش کے وزیراعلی  جناب یوگی آدتیہ ناتھ سے  مثبت بات چیت کی۔

دربھنگہ ہوائی اڈہ

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے  آئی) علاقائی کنکٹی وٹی اسکیم کے تحت  دلی، ممبئی اور  بنگلورو کے لئے  شہری پروازیں  شروع کرنے کے لئے دربھنگہ میں سول انکلیو تیار کررہی ہے۔اس سلسلے میں 1400 مربع میٹر کے رقبے میں ایئر پورٹ کی   انٹریم ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس ٹرمنل بلڈنگ  میں مسافروں کی بھیڑ بھاڑ کے وقت میں  مسافروں کے لئے تمام ضروری سہولتوں کے  ساتھ  100 مسافروں کو ہینڈل کرنے کی  صلاحیت والے  6 چیکنگ کاؤنٹر ہیں۔ بوئنگ 800۔737 ٹائپ طیارے کے لئے موزوں  رن وے تیار کرنے ، منسلکہ ٹیکسی وے اور کنکٹنگ روڈ کے ساتھ  نئے اپرن کی تعمیر کا کام زور و شور سے چل رہا ہے اور جلد ہی ہوائی اڈہ کام کاج کے لئے تیار ہوگا۔

 دربھنگہ ہوائی اڈے کا تعلق  آئی اے ایف سے ہے اور  اے اے آئی کو انٹریم سول انکلیو تیار  کرنے کے لئے زمین  سونپ دی گئی ہے۔ اس کام میں  متعلق کار  پارک کی سہولتوں  ، کنٹکٹنگ روڈ نیٹ ورک، متعلقہ طیاروں کے لئے رن وے اور  ڈس پرسل ایریا کو مضبوط کرنے  اور لنک ٹیکسی ٹریک کی تعمیر کے  ساتھ  92  کروڑ روپے کی لاگت سے  پری فیب ٹرمینل بلڈنگ  کی تعمیر شامل ہے۔دربھنگہ میں انٹریم سول انکلیو  کے لئے سنگ بنیاد 24 دسمبر 2018 کو رکھا گیا تھا۔

دیو گھر ہوائی اڈہ

جھارکھنڈ میں دیو گھر ہوائی اڈہ  ڈی آر ڈی او اور ریاستی حکومت  کے تعاون سے اے اے آئی کے ذریعہ تیار کیا جارہا ہے۔  401.34 کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت سے  تیار کیا جانے والا ہوائی اڈہ زیر تعمیر ہے اور بہت جلد ہی مکمل ہوجائے گا۔ یہ ہوائی اڈہ  653.75 ایکڑ کے رقبے میں پھیلا ہے اور 4000 مربع  میٹر کے رقبے میں ا س کی ٹرمنل بلڈنگ  تعمیر کی جارہی ہے۔ 2500 میٹر لمبے رن وے کے ساتھ یہ ہوائی اڈہ  ایئر بس 320 قسم کے طیارے چلانے کے لئے موزوں ہوگا۔ ماحول دوست آرکیٹیکچرل ڈیزائن اور  جدید ترین مسافر سہولتوں کے ساتھ  ٹرمنل بلڈنگ ایک کمپوزٹ اسٹریکچر ہوگی جس کے لئے   بید ناتھ مندر کے شکھروں سے تحریک حاصل کی گئی ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  25 مئی 2018 کو سندری جھارکھنڈ میں  ایک تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعہ  دیو گھر ہوائی اڈہ تیار کئے جانے کے لئے سنگ بنیاد رکھا تھا۔  رانچی کے بعد دیو گھر جھارکھنڈ کا دوسرا ہوائی اڈہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5253

                          



(Release ID: 1653162) Visitor Counter : 141