وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم کے ذریعے شکشک پَرو پہل کے تحت شمولیتی اور یکساں تعلیم پر ویبنار کا انعقاد

Posted On: 09 SEP 2020 5:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،09ستمبر2020: وزارت تعلیم نے شکشک پَرو پہل کے تحت آج یہاں شمولیتی اور یکساں تعلیم پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔محترمہ انیتا کروال، سیکریٹری ، محکمہ ایس  ای اینڈ ایل؛ جناب وپن کمار، جوائنٹ سیکریٹری ، محکمہ ایس ای اینڈ ایل؛ پروفیسر ہریشی کیش سیناپتی-ڈائریکٹر این سی ای آر ٹی اس موقع پر موجود تھے۔پروفیسر انیتا جُلکا، این سی ای آر ٹی؛ پروفیسر اسمرتی سوروپ، این سی ای آر ٹی؛ پروفیسر انوپم آہوجا، این سی ای آر ٹی؛ پروفیسر ویمّی سنگھ، این سی ای آرٹی اور پروفیسر ای سُریش ، وائس چانسلر، انگلش اور فارن لینگویجز یونیورسٹی، حید رآباد اور اعلیٰ تعلیم کے دیگر ماہرین نے ویبنار کے دوران شمولیتی اور یکساں تعلیم پر تفصیلی مقالہ پیش کیا۔

ویبنار کے دوران این سی ای آر ٹی کے ماہرین نے قومی تعلیمی پالیسی 2020ء پر تفصیل سے گفتگو کی اور کہا کہ اس میں خصوصی نگہداشت کے حامل بچوں کی تعلیم پر خاص زور دیا گیا ہے، جیسے کہ لڑکیاں، درج فہرست برادریوں کے بچے ، قبائلی برادریوں اور دیگر پسماندہ طبقوں وغیرہ کے بچے۔اس پالیسی میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ خصوصی توجہ کے حامل بچوں کو پڑوس کے اسکولوں میں پری اسکول سے بارہویں کلاس تک شامل کیا جائے، اسکولوں اور اسکول کے احاطوں کوخصوصی مالی مدد فراہم کی جائے،ساتھ ہی سنگین یا متعدد معذوریوں والے بچوں کے لئے وسائلی مراکز کا قیام، رکاوٹوں سے پاک رسائی، امدادی آلات، بریل  میں لکھی ہوئی کتابوں اور بڑی پرنٹ والی کتابوں کے ذریعےنوآموزوں کی مناسب اور خصوصی مدد، ایسے آلات و اوزار کی تحقیق و ترقی کے لئے مدد ،سنگین معذوری والے بچوں کے لئے گھر پر مبنی تعلیم ، این جی او اور وی او کے ساتھ اشتراک ، خاص کر برادری میں بیداری پیدا کرنے کےلئے، سماعت میں پریشانی والے بچوں کے لئے اوپن اسکولنگ، اسکول کے احاطے میں خصوصی اساتذہ کی تقری اور تمام تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے متعدد قسم کی تربیت شامل ہے۔

ویبنار میں انڈین سائن لینگویج(آئی ایس ایل)  پر بھی زور دیا گیا، جو کہ ایک اشارہ والی زبان ہے، جس کا زیادہ تر استعمال جنوبی ایشیا  کے ممالک میں ہوتا ہے۔آئی ایس ایل میں کئی خصوصیات ہیں، جو اسے اشارہ والی دوسری زبانوں سے الگ کرتی ہے،مثال کے طورپرعدد کے لئے اشارہ، فیملی کے ساتھ تعلق، مقام کا استعمال وغیرہ ۔

این سی ای آر ٹی نے یونیورسل ڈیزائن فار لرننگ (یو ڈی ایل)کے بارے میں بھی بتایا ۔ اس کا استعمال کلاس روم میں عام تعلیم اور خاص تعلیم والے طلباء کو شامل کرنے میں کیا جاسکتا ہے۔

 

********

 

م ن۔ق ت۔ن ع

 (U: 5233)


(Release ID: 1652944) Visitor Counter : 134