بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جی ڈی پی نے ایم ایس ایم ای تعاون کو تقریباً 30 فی صد سےبڑھاکر 50 فی صد کرنے کا نشانہ؛اور برآمدات میں 49 فی صد سے 60 فی صد تک کرنے کاہدف:جناب گڈکری
ایم ایس ایم ای سیکٹر میں پانچ سال میں 5 کروڑ اضافی ملازمتوں پیدا کرنے کاہدف
اےاین آئی سی –اے آر آئی ایس ای چینلجز (اٹل نیو انڈیا چیلنجز اینڈ انویشن فار میڈیم اینڈ اسمال انٹر پرائزیز) کا آغاز
Posted On:
09 SEP 2020 5:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9ستمبر 2020/ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں نیز ایم ایس ای کےمرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ان کا مقصد جی ڈی پی میں ایم ایس ایم ای کے تعاون کو تقریباً 30 فی صد سے بڑھاکر 50 فی صد اور برآمدات میں 49 فی صد سے بڑھاکر 60 فی صد کرنا ہے۔ نیتی آیوگ کے ذریعہ آج آتم نربھر بھارت آرائز اٹل نیو انڈیاچیلجز کے آغاز کے لئےمنعقدہ ایک ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہاکہ ان کی حکومت ایم ایس ایم ای سیکٹر میں پانچ کروڑ اضافی ملازمتیں پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں اس وقت تقریباً 11کروڑ افراد کو روزگار حاصل ہے ۔
جناب گڈکری نےنیتی آیوگ کے آتم نربھر بھارت آرائز اٹل نیو انڈیا چیلنج کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں درپیش مشکلات کے حل کی تلاش میں نئے ٹکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے کام کرنے پر زور دیا تاکہ ویلیو ایڈیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے ضرورت سے زیادہ چاول کے مسئلے کا حوالہ دیا جس کا استعمال ایتھونول بنانے میں کیا جاسکتا ہے اور جو ایک طرف ذخیرہ کرنے کے مسئلے کو حل کرنے میں اور دوسری طرف ملک کو سبز ایندھن کی درآمدی متبادل کی فراہمی کرے گا۔ اس مسئلے پر مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختراعات میں خطرہ لینے کی اہلیت / نئے حل تلاش کرنے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس عمل میں دراصل غلطیاں کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر موصوف نے کہا زور دے کر کہا کہ جب 115 امید افزاں اضلاع سمیت پسماندہ اور قبائلی علاقوں کو ترقی کے راستے پر لایا جائے گا تو ملک کی ترقی میں مزید تیزی آئےگی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیراعظم نے ان علاقوں کی ترقی اور نشوونما کو خصوصی زور دیا ہے جو معاشرتی اور معاشی اعتبار سے پچھڑے ہوئے ہیں۔ جناب گڈکری نے یہ بھی کہا کہ ہمیں وزیراعظم کے وژن کی روح کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے کہ سائنس کو عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کرنا چاہئےجن میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لوگ شامل ہیں۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5228
(Release ID: 1652888)
Visitor Counter : 185