ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
کچھ منفی باتوں کے باوجود صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ممکن ہے، زمین پر ماحول دوست اور صاف ستھری ہوا اور نیلا آسمان : جناب پرکاش جاوڈیکر
ماحول کے مرکزی وزیر نے کہا کہ بنی نوع انسان دیرپا کوششوں سے ہی قدرت کے بدترین قہر سے بچ سکتا ہے
آتم نربھر دنیا سے الگ نہیں کر رہا بلکہ اس سے دنیا کے ساتھ مزید سرگرم ہونے کا موقع ملے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 SEP 2020 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 ستمبر ، 2020 / ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مضر صحت گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ نئی دلی میں آج دیرپائیگی سے متعلق 15ویں سربراہ کانفرنس 2020 کے دوران دیرپا اور خود کفیل بھارت کے لیے لائحہ عمل پر خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں امید ظاہر کی کہ بھارت اگلے 10 سال میں 35 فیصد مضر صحت گیسوں کو کم کرنے کا نشانہ حاصل کر لے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک کی شمسی بجلی صلاحیت کو تیزی سے بڑھایا گیا ہے اور کہا کہ 68 ملکوں نے شمسی اتحاد کے بین الاقوامی معاہدے کی توثیق کی ہے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے بھارت کو خود کفیل بنانے کے مقصد سے حکومت کے شروع کردہ آتم نربھرتا پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آتم نربھرتا سے دنیا سے دوری نہیں بڑھ رہی ہے بلکہ اس سے دنیا کے ساتھ اور زیادہ سرگرم ہونے کا موقع مل رہا ہے۔اختراع اور تحقیق بنیاد بن گئی ہے۔ ‘‘اختراع اور تحقیق پر خاص توجہ دی جا رہی ہے اور درآمدات کو کم کرنے نیز برآمدات میں اضافہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔’’

ماحولیات کے وزیر نے کہا کہ کووڈ - 19 کے بعد کچھ منفی باتوں کے باوجود ایک صاف ستھری فضا اور نیلے آسمان والے ایک سبز قرۂ عرض کا حصول اہم ہے اور یہ حصول صنعتی سرگرمیوں کے باوجود ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا کی کل زمین کا 2.5 فیصد حصہ ہے۔ تازہ پانی کے 4 فیصد وسائل ہیں اور دنیا کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد حصہ یہاں بستا ہے لیکن دنیا کا حیاتیاتی تنوع 8 فیصد ہے کیونکہ بھارتی ثقافت میں سبز جنگلات اور جانور زندگی کا حصہ ہیں۔
پچھلے کچھ برسوں میں مزید ماحول دوست تقری کی جانب ملک کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘بھارت آب و ہوا میں تبدیلی پر بات کر رہا ہے۔ اجولا ، ای – گاڑیوں، بی ایس VI انجن، بایو فیلوز صاف ستھری ہوا اور قدرتی آفات سے مزاحمت پر ہمارے کام سے ایک دیرپا اور مزاحم بھارت کے لیے راہ ہموار ہوئی ہے۔ مضر صحت گیسوں کے اخراج میں 35 فیصد کمی کا نشانہ مقرر کیا ہوا ہے اور ہم نے دس سال میں یہ نشانہ 21 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ ہم 220 گیگاواٹ قابل تجدید بجلی کے درکار نشانے کو بھی حاصل کر لیں گے، جس میں سے شمسی اور ہوائی چکی سمیت 87 گیگاواٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صلاحیت میں ہماری توانائی میں 37 فیصد قابل تجدید توانائی کے وسائل شامل ہیں۔

دیرپائیگی سے متعلق سربراہ کانفرنس دیرپائیگی میں بھارتی صنعت کی کانفیڈریشن کی یہ سالانہ اہم کانفرنس 2006 میں شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد دیرپا بزنس کے مذاکرات، طور طریقے اور کارکردگی کی سطح میں اضافہ کرنا ہے۔ دیرپائیگی سے متعلق 15ویں سربراہ کانفرنس کا اگلی دہائی سے متعلق لائحہ عمل اگلی دہائی کو ایک خاص شکل دینے پر توجہ دیتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ جس میں کووڈ – 19 سے تجربہ حاصل کرنے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نیز اس لائحہ عمل میں اس بات کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے کہ اختراع، ٹکنالوجی، کو آگے لے جانے والے افراد کس طرح مزید دیرپا اگلی دہائی کی تعمیرمیں مدد کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔09۔09
U – 5220
(ریلیز آئی ڈی: 1652884)
وزیٹر کاؤنٹر : 182