امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اسٹریٹ وینڈروں کے فائدے کے لئے مودی حکومت کے ذریعے چلائی جارہی اسکیم ’پی ایم سواندھی‘ کی ستائش کی


’’بھارت کی ترقی ہر شہری کی ترقی پر منحصر ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی سماج کے سبھی طبقات کو بااختیار بنانے کے تئیں پابند عہد ہیں‘‘
’’اسٹریٹ وینڈروں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے لائی گئی ’پی ایم- سواندھی اسکیم‘ وزیر اعظم مودی کی دوراندیشی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے تئیں ان کی حساسیت کا نتیجہ ہے‘‘

’’پی ایم- سواندھی اسکیم کورونا کے وقت کروڑوں غریبوں کی مدد کرکے انھیں روزی روزگار سے پھر جوڑنے کا کام کررہی ہے‘‘
’’پی ایم سواندھی چھوٹے کاروبار کو آتم نربھر بنارہی ہے اور نیو انڈیا کے تصور کو عملی شکل دینے میں کلیدی رول ادا کررہی ہے‘‘

Posted On: 09 SEP 2020 4:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  9/ستمبر 2020 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اسٹریٹ وینڈروں کی فلاح و بہبود کے لئے مودی حکومت کے ذریعے چلائی جارہی ’پی ایم سواندھی‘ اسکیم کی ستائش کی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے اسٹریٹ وینڈروں کے ساتھ ’سواندھی سمواد‘ کیا۔ جناب امت شاہ نے ٹوئیٹ کے ایک سلسلے (سیریز) میں کہا کہ بھارت کی ترقی ہر شہری کی ترقی پر منحصر ہے اور وزیر اعظم سماج کے سبھی طبقات کو بااختیار بنانے کے تئیں پابند عہد ہیں۔ اسٹریٹ وینڈروں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے لائی گئی ’پی ایم – سواندھی اسکیم‘ وزیر اعظم مودی کی دور اندیشی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے تئیں ان کی حساسیت کا نتیجہ ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ایم- سواندھی اسکیم کووڈ-19 کے ان مشکل دنوں کے دوران روزی روزگار کے ذرائع کا احیاء کرکے کروڑوں غریبوں کی خدمت کررہی ہے۔ اس اہم فلاحی اسکیم کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ پی ایم سواندھی اسکیم چھوٹے کاروبار کو آتم نربھر بنارہی ہے اور نیوانڈیا کے تصور کو عملی شکل دینے میں کلیدی رول ادا کررہی ہے۔

حکومت ہند نے کووڈ-19 سے متاثرہ اسٹریٹ وینڈروں کی مدد کرنے اور روزی روٹی سے متعلق ان کی سرگرمیوں کو ازسرنو بحال کرنے کے لئے یکم جون 2020 کو پی ایم سواندھی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد 50 لاکھ سے زیادہ اسٹریٹ وینڈروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اسٹریٹ وینڈر 10000 روپئے تک کا ورکنگ کیپٹل لون لے سکتے ہیں، جسے ایک سال کی مدت میں ماہانہ قسطوں میں چکانا ہوگا۔ وقت پر یا وقت سے پہلے قرض چکا دینے کی صورت میں 7 فیصد کی سالانہ سود سبسبڈی فوائد کی راست منتقلی کے ذریعے مستفیدین کے بینک کھاتوں میں سہ ماہی بنیاد پر ڈال دی جائے گی۔ قرض کی جلد ادائیگی کی صورت میں کوئی جرمانہ نہیں لگے گا۔ یہ اسکیم کیش بیک حوصلہ افزائی کی شکل میں ہر مہینے 100 روپئے تک کی رقم دیتے ہوئے ڈیجیٹل لین دین کو بھی فروغ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹ وینڈرس وقت پر / پہلے قرض  ادا کرتے ہوئے کریڈٹ لمٹ کو بڑھانے کی سہولت کا فائدہ اٹھاکر معاشی ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کے اپنے عزم کی بھی تکمیل کرسکتے ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5219

 



(Release ID: 1652835) Visitor Counter : 176