سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت نے بھارتی مصنوعی اعضا بنانے والی کارپوریشن کی آر اینڈ ڈی عمارت کا ورچوئل موڈ میں افتتاح کیا

Posted On: 09 SEP 2020 4:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9ستمبر 2020/ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کےمرکزی وزیر  جناب تھاور چند گہلوت نے آج ورچوئل موڈمیں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  وزارت کے تحت بھارتی مصنوعی اعضا بنانے والی کارپوریشن /بلڈنگ آف آرٹیفیشنل لمبس  مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (المکو) ، کانپور کے   ریسرچ اور ڈیولپمنٹ عمارت کا  افتتاح کیا۔ اس موقع پر کانپور (اترپردیش ) کے عوامی نمائندہ  دیوانگوں   کے استحکام کےمحکمے کی سکریٹری محترمہ  شکنتلا ڈی گیمبلنگ اور سینئر حکام آن لائن موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب گہلوت نے کہا کہ ریسرچ اور ڈیولپمنٹ  کی عمارت میں جدید ترین سہولیات سے  موجودہ پروڈکٹس  اور نئے ڈیولپمنٹ نیز  معاون  آلات کے ان ہاؤس  بنائےجانے اور جدید ترین صلاحیت میں کافی سدھار آئے گا۔  اس کے ساتھ ساتھ  آئی آئی ٹی کانپور جیسی معروف تنظیموں کے ساتھ  تعاون میں بھی مدد ملے گی۔ یہ ملک کے   دیویانگ او ر بزرگ شہریوں کی  خدمت کرنے میں بھی  کارآمد ثابت ہوگا۔

یہ ریسرچ اور ڈیولپمنٹ عمارت  4 منزلہ ہوگی  جس کا کل احاطہ رقبہ  1856 مربع میٹر ہوگا۔ گراؤنڈ فلور پر  کوالٹی کنٹرول  ، ڈیزائن  اور  فروغ کے لئے  اسپیکٹرو میٹر ،  یونیورسل ٹیسٹنگ مشین  کے لئے مختلف طرح کے   ٹیسٹ اور  ہائی اور   ریسائزن  مشینوں کے لئے   سہولت  مہیا کرائی جائے گی۔گراؤنڈ فلور کا کل رقبہ481.75 مربع میٹر ہوگا ۔ پہلی منزل میں  کوالٹی کنٹرول دفتر اور تجربہ گاہ   قائم کی جائے گی۔ دوسری منزل پر ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ دفتر  اور تجربہ گاہ ہوگی۔ دوسری منزل کا  کل رقبہ  446.37 مربع میٹر  ہوگا اور یہاں   مکمل طور سے  بی ٹی ای   اسمبلی  ، تربیت  اور اس کےلئے  اسٹور روم  ہوگا۔ پہلی منزل کی خصوصیت ای ایس ڈی (الیکٹرو  اسٹیک  فلورنگ ہے، جس میں  انسانی جسم میں   پیدا چارج  کو قائم کیا جائے گا اس لئے بی ٹی ای کے  انتہائی جدید ترین  الیکٹرانک پارٹس  اسمبلی کے دوران   محفوظ رہیں گے۔ پوری عمارت کی تعمیر  سرکاری   تعمیراتی محکمے  کے تحت  زیرغور ہے اور  ماحولیاتی تحفظ کو دیکھتے ہوئے یہاں  بار ش کےپانی کو اکٹھا کرنے کابھی  انتظام ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-5226

 


(Release ID: 1652829) Visitor Counter : 142