وزارت سیاحت

سیاحت کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ‘‘بے مثال ہندوستان –مابعد کووڈ-19’’کے موضوع پر اثرو رسوخ رکھنے والوں اور سفری ذرائع ابلاغ نمائندوں کے ساتھ آج نئی دہلی میں ذہن ساز اجلاس کیا


جناب پٹیل نے  کہا کہ ہندوستان ما بعد کووڈ-19 عہدمیں ایک بار پھر مقبول سیاحتی مقام بن کر ابھرے گا

Posted On: 08 SEP 2020 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08ستمبر2020: سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دہلی میں اثرو رسوخ رکھنے والوںاور سفری ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ما بعد کووڈ-19عہد میں بے مثال ہندوستان کے فروغ پر ایک ذہن ساز اجلاس کیا۔اس ذہن ساز اجلاس میں تقریباً 30 اثرو رسوخ رکھنے والوں اور سفری ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے حصہ لیا۔سیاحت کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ میناکشی شرما ، آئی ٹی ڈی سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جی کملا وردھنا راؤ، سیاحت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ روپیندر برار، سیاحت کے جوائنٹ سیکریٹری جناب راکیش کمار ورما  اور وزارت سیاحت کے دیگر افسران اجلاس کے دوران موجود تھے۔کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران ایسے ذمہ داروں کے ساتھ یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی، جس کے لئے حکومت کی جانب سے وضع کردہ معیاری ضابطے کے مطابق   سماجی دوری کے اُصولوں  کی پیروی کی گئی  اور تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے۔

سیاحت کے وزیر نے اجلاس کا افتتاح کیا اور شرکاء سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان میں سیاحت کے فروخت کے تعلق سے اپنی گرانقدر تجاویز پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور اپنے ملک میں ما بعد کووڈ-19 سیاحت کے امکانات کے تعلق سے سوچنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں ہم سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے مسائل اور ان کے حل پر بات کرسکتے ہیں۔جناب پٹیل نے کہا کہ ایک مرتبہ حالات کے معمول پر آجانے کے بعد ہندوستان سیاحت کے شعبے میں اپنی رفتار پکڑ لے گا۔ہم سب کو مابعد کووڈ-19 دنیا کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے، جہاں ہم سیاحوں کی محفوظ ماحول میں بہتر خدمت کرپائیں گے، جس سے ان کے سیاحتی تجربات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ انتہائی مثبت سوچ رکھتے ہیں اور تمام تر احتیاط کے ساتھ ہندوستان کے حسن کو سامنے لانے کے لئے تیار ہے، ہمیں ایک ایسا ماحول پیدا کرنا چاہئے، جس میں وبائی بیماری کے دوران وہ ہم پر اعتماد کرسکے۔

 

11.jpg

 

اجلاس کے دوران اثرو رسوخ رکھنے والے مختلف لوگوں اور سفری ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے اپنے تجربات پیش کئے اور سیاحت کو محفوظ ، سازگار ، قابل رسائی، ذمہ دارانہ اور تمام سیاحوں  ، بالخصوص خواتین کے لئے  کم لاگت والی تفریح  کا ذریعہ بنایاجاسکے۔بعض شرکاء نے تجویز پیش کی کہ داخلی سیاحت اور ہندوستان کے ایسے علاقوں پر توجہ دی جائے ، جو  کم مقبول ہے۔ان لوگوں نے کہا کہ ہندوستان چھپے ہوئے ہیروں کا ملک ہے اور ہمیں ان کم معروف سیاحتی مقامات کے بارے میں اطلاعات اور سہولتیں فراہم کرکے ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا چاہئے۔اجلاس میں شریک ایک نمائندے نے یہ تجویز پیش کی کہ حفاظتی اقدمات کے ساتھ خیمہ زنی کے لئے مزید علاقے سامنے لائے جائیں، تاکہ ہم ہندوستان میں جوکھم بھری سیاحت کو فروغ دے سکیں۔ ایک نمائندے نے تجرباتی سیاحت کے فروغ کے تجاویز بھی پیش کئے اور کہا کہ اس طرح دوسرے سیاحوں کو بھی مختلف مقامات کی جستجو میں حوصلہ افزائی ہوگی ۔ اجلاس کے دوران یہ بھی محسوس کیا گیا کہ عوام میں سیاحت کے فروغ کے لئے اطلاعات عام کرنے کا میکنزم بھی بہت مضبوط ہونا چاہئے۔

اجلاس کی تکمیل پر وزیر سیاحت نے اس ذہن ساز تبادلہ خیال میں تمام شرکاء کے سرگرم حصہ لینے کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  ہم چونکہ  اپنی پالیسی سازی میں تمام متعلقین کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے آپ کو دعوت دی تاکہ ہم آپ کے خیالات و احساسات سے باخبر ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کی تجاویز کو نوٹ کرلیا ہے، جنہیں مستقبل کی پالیسی سے متعلق منصوبہ بندی میں زیر غور لایاجائے گا۔ جناب پٹیل نے امید ظاہر کی کہ کووڈ-19 کا عہد گزرنے کے بعد ہندوستان ایک بار پھر سیاحت کا مقبول مقام بن کر ابھرے گا، تب تک ہمیں اپنی داخلی سیاحت پر توجہ دینی ہے۔کیونکہ غیر ملکی دورے پر نکلنے والے ہندوستانی سر دست صرف داخلی مقامات کا دورہ کریں گے، جس سے سیاحت کی صنعت کو تقویت حاصل ہوگی۔

 

 

 

م ن۔س۔ن ع

(09.09.2020)

(U: 5203)


(Release ID: 1652565) Visitor Counter : 141