وزارت خزانہ

اے ڈی بی اور بھارت نے دلی – میرٹھ آر آر ٹی ایس  راہداری کے لئے 500 ملین ڈالر کے قرض کے لئے دستخط کئے

Posted On: 08 SEP 2020 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 ستمبر؍ 2020 : ایشیائی ترقیاتی بینک ،(اے ڈی بی  )اور حکومت ہند نے جدیدترین اورتیز رفتار  82  کلومیٹر طویل دلی -میرٹھ  علاقائی تیز ٹرانسپورٹ نظام (آر آر ٹی ایس ) راہداری کی تعمیر کے لئے ایک ارب ڈالر کی سہولت کی پہلی قسط کے طور پر 500 ملین ڈالر کے قرض  پردستخط کئے ہیں۔یہ راہداری بھارت کی قومی راجدھانی خطے کی علاقائی کنکٹوٹی اورموبلٹی کو بہتر بنائے گی۔

دلی –میرٹھ آر آر ڈی ایس سرمایہ کاری پروجیکٹ کے لئےقرض کے اس معاہدے پر  وزارت خزانہ نے اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری (فنڈ بینک اور اے ڈی بی ) جناب سمیر کمار کھرے نے حکومت ہند کی جانب سے دستخط کئے جبکہ اے ڈی بی کے بھارتی ریذیڈینٹ  مشن  کے کنٹری ڈائریکٹر  جناب کے نیچی یوکو یاما  نے اے ڈی بی کی جانب سے دستخط کئے۔ پہلی قسط کا قرض این سی آ رریجنل پلان 2021  کے تحت  دلی کو آس پاس کے شہروں  سے ملانے کے لئے 3 ترجیحی ریل راہداریوں کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

دستخط کرنے کے بعد جناب کھرے نے کہا کہ یہ پروجیکٹ این سی آر کے دوسرے شہروں  سے بہتر کنکٹوٹی فراہم کرے گا تاکہ دلی میں بھیر بھاڑ کے دباؤ کو کم کرکے  رہائشی علاقوں والے اقتصادی مراکز سے کنکٹوٹی کو بہتر کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس راہداری کا بڑا  اثر ہوگا اور یہ خطے کے اندر موبلٹی اور کے طریق کار میں  یکسر تبدیلی کے لئے راہ ہموار کرے گا۔

معاہدے پردستخط کرنے کے بعد جناب یوکویاما نے کہا کہ امید ہے کہ اس پروجیکٹ کا قومی دارالحکومت کی ترقی پر زبردست اثر پڑے گا اور آر آر ٹی ایس کے لئے اعلیٰ درجے کی ٹکنالوجی ،سگنل نظام اور اسٹیشنوں کے ڈیزائن سے اس میں زبردست ترقی ہوگی۔اس کے علاوہ یہ پروجیکٹ آمدورفت سے متعلق ترقی (ڈی او ڈی ) میں مدد کرے گا اور آر آر ٹی ایس راہداری کے آس پاس آراضی کے استعمال کو بھی فروغ دے گا جس سے میونسپل مالیہ  کی وصولی میں اضافہ  ہوگا۔

دلی میں سرائے کالے خاں سے اترپردیش کے میرٹھ میں  مودی پورم تک 82  کلومیٹر طویل راہداری پر 180  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہر 5-10 منٹ کے وقفے سے آمدورفت سے سفر کا وقت  موجود ہ 3-4  گھنٹے سے کم ہوکر ایک گھنٹہ ہوجائے گا۔آر آر ٹی ایس میں  ٹرانسپورٹ کے دیگر وسائل کی تبدیلی کے لئے کثیر ماڈل والے مراکز بھی تیار کئے جائیں  گے۔

پہلی قسط کے فنڈز کوبجلی والی پٹریوں  ،سگنل نظام ،کثیر ماڈل والے مراکز اورایسے اسٹیشن   تیار کرنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے جو بزرگوں ،خواتین ،بچوں اورمعذور افراد کے لئے بھی ساز گار ہوں۔

غریبی کو کم کرنے کی خاطر اے ڈی بی کے جاپان فنڈسے 3 ملین ڈالر کی امداد مختلف قسم کے معذور افراد کے لئے بصارت ،سماعت اور موبلٹی جیسے وھیل چئیر جیسی سہولیات کی فراہمی کے لئے استعمال کی جائے گی۔اس کے علاوہ خواتین اور معذور افرادکو  محفوظ موبلٹی اور روزگار کے مواقع  کے لئے تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔بنیادی ڈھانچے ،اسٹیشن وغیرہ میں جدید ترین سہولیات  اور آسان رسائی کی فراہمی کے لئے اے ڈی بی کے ذریعہ شہری آب وہوامیں تبدیلی کی بحالی سے متعلق ٹرسٹ فنڈ 2.89  ملین ڈالرفراہم کرے گا۔

اے ڈی بی انتہائی غریبی کے خاتمے کے لئے اپنی پائیدار کوششوں کے ساتھ ساتھ  خوشحال ،شمولیت والے اور پائیدار ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے حصول  کے تئیں عہدبستہ ہے۔ 1966  میں قائم اے ڈی بی کے 49  خطوں کے 68  ارکان ہیں۔

*************

 

  م ن۔ وا۔رم

(09-09-2020)

U- 5209



(Release ID: 1652557) Visitor Counter : 157