ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز نے غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت 4 ستمبر 2020 تک 809000 سے بھی زیادہ ایام کار پیدا کئے


ایسے مواقع 6 ریاستوں -  بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، راجستھان اور اترپردیش میں دستیاب ہوئے

ریلوے کے وزیر ان ریاستوں میں پروجیکٹوں کے تحت مہاجر مزدوروں کے لئے پیدا کئے گئے کام کے مواقع میں ہوئی پیش رفت کی نگرانی کررہے ہیں

پروجیکٹوں کے لئے ٹھیکے داروں کو ادائیگی کی خاطر 4 ستمبر 2020 تک 1631.80 کروڑ روپئے جاری کئے جاچکے ہیں

غریب کلیان روزگار ابھیان 6 ریاستوں کے 116 اضلاع میں چلایا جارہا ہے

ان ریاستوں میں تقریباً 164 ریلوے انفرااسٹرکچر پروجیکٹ پر عمل درآمد کیا جارہا ہے

Posted On: 08 SEP 2020 2:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8 /ستمبر 2020 ۔ انڈین ریلویز نے غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت 4 ستمبر 2020 تک مہاجر مزدوروں کے لئے بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، راجستھان اور اترپردیش میں کل 809046 ایام کار تخلیق کئے ہیں۔

ریل اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل ان پروجیکٹوں کے تحت ان ریاستوں میں مہاجر مزدوروں کے لئے کام کے مواقع میں ہوئی پیش رفت کی باریکی سے نگرانی کررہے ہیں۔ ان ریاستوں میں تقریباً 164 ریلوے انفرااسٹرکچر پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

اس مہم میں 4 ستمبر 2020 تک تقریباً 12276 مزدوروں کو جوڑا جاچکا ہے اور پروجیکٹوں کے نفاذ کے لئے ٹھیکے داروں کو 1631.80 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

ریلوے نے ہر ضلع کے ساتھ ہی ریاستوں میں بھی نوڈل افسر مقرر کئے ہیں، تاکہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم کیا جاسکے۔

پروجیکٹ کے تحت ریلوے کی جانب سے کئی طرح کے کام انجام دیئے جارہے ہیں، جن میں (1) لیول کراسنگ تک کے لئے سڑکوں کی تعمیر اور رکھ رکھاؤ (2) ریل پٹریوں کے کنارے نالوں، کھائیوں اور سلٹیڈ واٹرویز کی صفائی اور انھیں بہتر بنایا جانا، (3) ریلوے اسٹیشنوں تک پہنچنے کے لئے سڑکوں کی تعمیر اور ان کا رکھ رکھاؤ، (4) ریل پٹریوں کے کنارے کے زمینوں حصوں کی مرمت، کٹنگ اور انھیں چوڑا کیا جانا، (5) ریلوے کی زمین سے آخری سرے میں شجرکاری اور (6) ریل پٹریوں کے کنارے کے موجودہ زمینی حصوں کی مرمت، کٹنگ اور پلوں سے متعلق حفاظتی کام شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ کے تباہ کن اثرات کو جھیلنے والے مہاجر مزدوروں کے لئے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع دستیاب کرانے کے لئے غریب کلیان روزگار ابھیان شروع کئے جانے کا اعلان 20 جون 2020 کو کیا تھا۔ اس مہم کے تحت ایسے مہاجر مزدوروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں، جو کووڈ کے سبب پیدا شدہ نامساعد حالات کے سبب اپنے گاؤں اور ریاستوں کو لوٹ گئے تھے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت پائیدار دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے 50 ہزار کروڑ روپئے کی رقم خرچ کی جائے گی۔

کل 125 دنوں کا یہ ابھیان مشن موڈ میں چلایا جارہا ہے۔ اس کے تحت بہار، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ کے ایسے 116 اضلاع میں 25 مختلف قسم کے کام اور تعمیراتی سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے، جہاں بڑی تعداد میں مہاجر مزدور اپنے گھروں کو لوٹے ہیں۔ ان اضلاع میں چلائے جارہے عوامی تعمیراتی کاموں کے لئے 50000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

یہ مہم 12 مختلف وزارتوں / محکموں کی ایک ملی جلی کوشش ہے، جس میں دیہی ترقیات، پنچایتی راج، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں، کان کنی، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی، ماحولیات، ریلوے، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، جدید و قابل تجدید توانائی، بارڈر روڈ آرگنائزیشن، ٹیلی کام اور زراعت کی وزارتیں تعاون کررہی ہیں۔ اس مہم کے تحت 25 طرح کے عوامی تعمیراتی کاموں اور روزی روٹی کے مواقعوں سے متعلق کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5188



(Release ID: 1652524) Visitor Counter : 173