اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے ذریعے منعقد کیا جانے والا ’’ہنر ہاٹ‘‘ 9 اکتوبر 2020 سے دوبارہ شروع ہوگا


اگلا ’’ہنر ہاٹ‘‘ پریاگ راج میں 9 سے 18 اکتوبر 2020 تک منعقد کیا جائے گا

’’لوکل سے گلوبل‘‘ تھیم کے ساتھ دوبارہ شروع ہورہے ہنرہاٹ میں اس بار بھارتی کھلونوں کا جلوہ رہے گا

ہنرہاٹ میں 30 فیصد سے زیادہ اسٹال دیسی کھلونوں کے کاریگروں کے لئے ہوں گے

مختار عباس نقوی نے کہا – ’’ہنر ہاٹ‘‘ ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہوگا جو دیسی کھلونے تیار کرنے والے استاد کاریگروں کو بازار اور مواقع دستیاب کرائے گا

’’ہنر ہاٹ‘‘ نے بھارتی کاریگروں، دست کاروں، طباخی کے ماہرین اور ان سے وابستہ دیگر لوگوں کو گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 5 لاکھ سے زیادہ روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں: مختار عباس نقوی

Posted On: 08 SEP 2020 2:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8 /ستمبر 2020 ۔ کورونا کی وبا کے سبب تقریباً 6 مہینوں کے بعد ’’لوکل سے گلوبل‘‘ تھیم کے ساتھ 9 اکتوبر 2020 سے شروع ہورہے ہنرہاٹ میں اس بار عمدہ و نفیس بھارتی کھلونوں پر توجہ مرکوز رہے گی۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں بتایا کہ ملک کے ہر گوشے میں دیسی کھلونوں کی تیاری کی بہت قدیم اور پشتینی روایت رہی ہے۔ یہ روایت جو معدوم ہوتی جارہی تھی، اسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے ’’دیسی کھلونوں‘‘ کو فروغ دینے کی اپیل سے ایک تقویت حاصل ہوئی۔ ’’ووکل فار لوکل ٹوائیز‘‘ کی اپیل کے بعد کھلونوں کی بھارتی صنعت کو زبردست تقویت ملی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ملک کا ہر گوشہ لکڑی، براس، بانس، شیشہ، کپڑا، کاغذ، مٹی سے رنگا رنگ دیسی کھلونوں سےمالامال رہا ہے۔ ’’ہنرہاٹ‘‘ ایک بڑا پلیٹ فارم ہوگا جو ان استاد کاریگروں جو یہ دیسی کھلونے بناتے ہیں، کو بازار اور مواقع دستیاب کرائے گا۔

جناب نقوی نے کہا کہ ’’ووکل فار لوکل ٹوائیز‘‘ کی اپیل سے کھلونا بازاروں میں اپنا غلبہ بنانے کے لئے بھارت کی کھلونا صنعت کو مدد ملے گی۔ جناب نقوی نے کہا کہ اکتوبر 2020 سے شروع ہونے والے 30 فیصد سے زیادہ اسٹال دیسی کھلونوں کے کاریگروں کے لئے ہوں گے۔ اگلا ہنرہاٹ پریاگ راج میں 9 سے 18 اکتوبر 2020 تک منعقد کیا جائے گا۔ دیسی کھلونوں کی دلکش پیکیجنگ کے لئے بھی مختلف اداروں کے توسط سے دستکاروں، ہنرمندوں کی مدد کی جائے گی۔

جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں 45 لاکھ سے زیادہ بھارتی کاریگروں، دستکاروں  کو روزگار کے مواقع دستیاب کرانے والے ہنر ہاٹ کے نایاب ہاتھ سے تیار دیسی سامان لوگوں میں کافی مقبول ہوئے ہیں۔ ملک کے دور دراز کے علاقوں کے کاریگروں، ہنر کے استادوں کو موقع اور بازار دینے والا ہنرہاٹ دیسی ہاتھ سے تیار سامانوں کا معتبر برانڈ بن گیا ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعے ابھی تک ملک کے مختلف حصوں میں دو درجن سے زیادہ ہنرہاٹ کا انعقاد کیا جاچکا ہے، جس میں لاکھوں کاریگروں، دستکاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ہنر ہاٹ کا انعقاد جے پور (23 اکتوبر سے یکم نومبر 2020)، چنڈی گڑھ (7 سے 15 نومبر 2020)، اندور (21 سے 29 نومبر 2020)، ممبئی (22 سے 31 دسمبر 2020)، حیدرآباد (8 سے 17 جنوری 2021)، لکھنؤ (23 سے 31 جنوری 2021)، انڈیا گیٹ، نئی دہلی (13 سے 21 فروری 2021)، رانچی (20 سے 28 فروری 2021)، کوٹا (5 سے 14 مارچ 2021)، سورت / احمدآباد (20 سے 27 مارچ 2021) میں ہوگا۔

جناب نقوی نے بتایا کہ اس بار کے ہنر ہاٹ کی ڈیجیٹل اور آن لائن نمائش بھی ہوگی۔ ساتھ ہی لوگوں کو ہنر ہاٹ میں نمائش کے لئے رکھے گئے سامانوں کو آن لائن خریدنے کی بھی سہولت دی جارہی ہے۔ ہنر ہاٹ کے دست کاروں اور ان کے دیسی ہاتھ سے بنائی ہوئی مصنوعات ’’جیم‘‘ (گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس) میں رجسٹر کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد ایکسپورٹ پروموشن کونسل میں کاریگروں، دستکاروں کی دیسی مصنوعات کو بین الاقوامی بازار دستیاب کرانے میں دلچسپی دکھائی ہے، جس سے ان کاریگروں، دستکاروں کی دیسی مصنوعات بڑے پیمانے پر بین الاقوامی بازار مل سکے گا۔

جناب نقوی نے کہا کہ دوبارہ شروع ہونے جارہے ہنر ہاٹ سے ملک کے لاکھوں دیسی وراثت کے استاد دست کاروں، کاریگروں میں جوش اور خوشی کا ماحول بن گیا ہے۔

Hunar Haat - भारतीय दस्तकारों, शिल्पकारों, कारीगरों एवं... | Facebookhunar-haat-to-restart-from-september-2020-with-the-theme-of-local-to-global

Hunar Haat' to make a comeback in September 2020 after a gap of over  -months due to COVID-19 - ByScoop

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5189



(Release ID: 1652522) Visitor Counter : 147