محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی اسپتال  اور ڈسپنسری ، نوائیڈا میں   مشتبہ طور سے غیر مناسب خدمات کی رپورٹنگ پر  ای ایس آئی سی کی  وضاحت


ای ایس آئی سی کے ڈاکٹر اور صحت کارکنان  اپنی ڈیوٹی سے آگے بڑھ کر  کام کررہے ہیں 

ای ایس آئی سی اسپتال، نوائیڈا میں اپریل ، 2020 سےلے کر اب تک تقریباً  68ہزار مریضوں کا علاج کیا ہے

اس مدت کے دوران سیکٹر ،12 سیکٹر57  این ای پی زیڈا ور گریٹر نوائیڈا میں واقع تمام چار ڈسپنسریوں میں بیمہ یافتہ افراد اور ان کے مستفدین کا علاج کیا گیا ہے

Posted On: 08 SEP 2020 1:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8ستمبر  2020/ ای ایس آئی سی  اسپتال اور ڈسپنسری ، نوائیڈا میں  ای ایس آئی بیمہ یافتہ افراد اور ان کے  مستفدین کا مناسب علاج نہیں ملنے کے سلسلہ میں کچھ اخباروں نے  چھپی ہوئی  خبروں کے جواب میں ، ای ایس آئی سی نے  وضاحت دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  ای ایس آئی سی اسپتال ، نوائیڈا  بیمہ یافتہ افراد   اور ان کے   مستفدین کے لئے  وقف طریقے سے  طبی دیکھ بھال اور تمام طرح کے  علاج سے متعلق خدمات کو  مہیا کرتا رہاہے۔  اس بات کو متعلقہ ڈیٹا کے ذریعہ  او رزیادہ   تصدیق  کی جاسکتی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ای ایس آئی سی اسپتال نے اس کووڈ-19 وبا کے دوران طبی دیکھ بھال فراہم کرنے  کا قابل ذکر طریقے سے بہت اچھا کام کیا ہے۔  

ای ایف آئی سی نے مزید کہا کہ نوائیڈا میں واقع  اس کے اسپتال میں  اپریل 2020 سے اب تک تقریباً 68 ہزار مریضوں اور سیکٹر 12 ، سیکٹر 57، این ای ایزر ۔۔۔۔۔۔ اور گریٹر نوائیڈا میں و اقع تمام چار ڈسپنسریوں میں اس مدت کے  دوران ایک لاکھ سے زیادہ  بیمہ شدہ افراد  اور ان کے  مستفدین کا علاج کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ  ای ایس آئی سی اسپتال میں جون 2020 سے ہی کووڈ19 مریضوں کا علاج کرنا شروع کردیا ہے اور اسکے لئے  سو بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسپتال میں آنے والے مریضوں کو  دوائیں  ، اسپتال میں نو تعمیر  ان ہاؤس فارمیسی کے ذریعہ   دیئےجاتی ہیں۔  

نوائیڈا میں واقع ای ایس آئی سی ، ذیلی علاقائی دفتر،  نوائیڈا کے  بیمہ یافتگان کو نقد فائدہ بھی مہیا کرارہاہے اور اس طرح سے انہیں  کووڈ وبا کے  اس مشکل وقت کے دوران ان کی دشواریوں کو  کم کرنے میں  مدد فراہم کررہا ہے۔  اپریل،2020 سے   اب تک نقد  منافع کے طور پر  8.5 کروڑ روپے کی رقم کے 25ہزار829 ادائیگیاں کی گئی ہیں۔  

حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی  ہدایات کے مطابق ، ای ایس آئی سی اسپتال  کووڈ-19 وبا کے خطرے کے ساتھ چل رہی  لڑائی میں   شامل ہیں۔  ای ایس آئی سی کی کوششوں کی ستائش کی گئی ہے  اور طبی خدمات  کی  بنیادی   ڈھانچے کو بھی تمام کووڈ-19 مریضو ں کے لئے  کھول دیا گیا ہے جس میں  عوام  بھی شامل ہے۔  اب تک، پورے ہندستان میں تقریباً  2600 آئیسولیشن بیڈ اور تقریباً  1350 قرنطینہ بیڈ کے ساتھ 23 ای ایس آئی سی  اسپتال  کووڈ-19 کے لئےاسپتالوں کے طور پر کام کررہے ہیں۔  ان کے علاوہ ، ملک بھر کے   بقیہ  ای ایس آئی سی ایس اسپتالوں میں  تقریباً  961 کووڈ آئسولیشن بیڈ دستیاب ہیں،  جس سے تمام  ای ایس آئی سی اسپتالوں میں  کل ملاکر  3ہزار 597 کووڈ آئسولیشن بیڈ دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ ہی   ان اسپتالوں میں  213 وینٹیلیٹروں کے ساتھ کل  555 آئی سی یو/ایچ ڈی یو بیڈ بھی  دستیاب کرائے گئے ہیں۔

اس امتحان کی گھڑی میں جب پورا ملک   اس کووڈ-19 وبا سے جنگ کے لئے پرعزم ہے،  میڈیکل  اور پیرا میڈیکل  تمام  حقیقی جنگجو  کے طور پرکام کرر ہے ہیں  اور وہ کووڈ -19 کے تباہ کن  اثرات سے   زندگی  کی حفاظت کرنے کے  لئے اپنی ڈیوٹی سے آگے بڑھ کر  کام  کررہے ہیں۔

حالانکہ میڈیا کے   رول کو  کم کرکے اندازا کیا جاسکتا ہے،  ای ایس آئی سی   اس امتحان کی گھڑی میں ان سے  تعاون   اور برداشت  اور صبر  کی درخواست  کرتا ہے۔  

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5194

 



(Release ID: 1652520) Visitor Counter : 155