ریلوے کی وزارت

ملک گیر سطح کی تحقیقات میں آر پی ایف نے کنفرم ریلوے ریزرویشن حاصل کرنے کے لئے استعمال ہونے والے غیر قانون سافٹ ویئر ’ریئل مینگو‘ کے استعمال کو روکا


یہ سافٹ ویئر اب پوری طرح ختم کردیا گیا ہے
آر پی ایف نے اب تک اس غیر قانونی سافٹ ویئر کو چلانے والے تقریباً 50 مجرموں کو گرفت میں لیا ہے اور 5 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے لائیو ٹکٹوں کو روکا ہے

Posted On: 08 SEP 2020 4:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8  ستمبر 2020، ملک گیر سطح کی تحقیقات میں آر پی ایف نے  کنفرم ریلوے ریزرویشن حاصل کرنے کے لئے استعمال ہونے والے  غیر قانون سافٹ ویئر  ’ریئل مینگو‘ کے استعمال کو روکا ۔

مسافر خدمات شروع کئے جانے کے  بعد ٹکٹوں کی غیر قانونی دلالی  کی سرگرمیوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر  انڈین ریلویز کی ریلوے پروٹیکشن فورس   (آر پی ایف) نے  ایسے دلالوں کے خلاف مہم تیز کردی تھی۔ اس سلسلے میں  آر پی ایف کی فیلڈ یونٹوں کے ذریعہ  غیر قانونی دلالوں کے خلاف کارروائی کے دوران  9 اگست 2020 کو  ایک غیر قانونی سافٹ ویئر ‘ریر مینگو’ (بعد میں اس کا نام تبدیل کرکے ’ریئل مینگو‘ کردیاا گیا) کے استعمال کا پتہ چلا۔ نارتھ سینٹرل ریلوے  (این سی آر)،  ایسٹرن ریلوے (ای آر) اور  ویسٹرن ریلوے (ڈبلیو آر) کی آر پی ایف یونٹوں نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفت میں لیا اور ریر مینگو/ ریئل مینگ سافٹ ویئر کے  استعمال کو سمجھنے اور اس کا پردہ فاش کرنے کا عمل شروع کیا۔  غیر قانونی سافٹ ویئر کے کام کاج کی  منظم طریقے سے  پردہ فاش کرنے کے  سلسلے میں  پایا گیا ہے کہ  :

  1. ریئل مینگو سافٹ ویئر وی 3 اور وی 2 کیپچا کو غیر موثر کردیتا ہے۔
  2. یہ ایک موبائل ایپ کی مدد سے  بینک او ٹی پی کو سنکرونائز کرتا ہے اور مطلوبہ فارم  میں خود کار طریقے سے اس کا بھر دیتا ہے۔
  3. یہ سافٹ ویئر  فارم میں  مسافروں کی تفصیل اور  ادائیگی کی تفصیل اپنے بھر دیتا ہے۔
  4. یہ سافٹ ویئر ملٹی پل آئی آر سی ٹی سی ، آئی ڈی کے ذریعہ آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ  پر لاگ ان کرتا ہے۔
  5. یہ غیر قانونی سافٹ ویئر  5 سطحی ڈھانچے کے ذریعہ فروخت  کیا جاتا ہے جس میں  سسٹم ایڈمن اوراس کی ٹیم ، میون، سپر سیلرس، سیلرس اور ایجنٹ شامل ہیں۔
  6. سسٹم ایڈمن بٹ کوائن میں ادائیگی  وصول کرتا ہے۔

آر پی ایف کی فیلڈ یونٹوں  نے  اب تک 50 مجرموں کو پکڑا ہے جن میں  سرغنہ  (سسٹم ڈیولپر) اور کی منیجر   شامل ہیں جو کہ  اس غیر قانونی سافٹ ویئر  کو چلانے میں ملوث  تھے اور  آر پی ایف  میں 5 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے  لائیو  ٹکٹوں کو بلاک کیا ہے۔ غیر قانونی سافٹ ویئر کے  5 کلیدی ایجنٹ  مغربی بنگال سے گرفتار کئے گئے ہیں۔ سافٹ ویئر کو اب  پوری طرح ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  آر پی ایف نے دسمبر 2019 سے مارچ 2020 تک  کی مدت کے دوران  تال میل کے ساتھ کل گیر سطح پر کارروائی کی جس کے  نتیجے میں  104 مجرموں کو گرفتار کیا گیا جو کہ  بہت سے غیر قانونی سافٹ ویئر مثلاً اے این ایم ایس/ ریڈ مرچی/ بلیک ٹی ایس، ٹک ٹاک، آئی بال، ریڈ بُل، میک  اے سی، این۔ جی ای ٹی، سائیکل، اسٹار وی 2 وغیرہ شامل ہیں۔ آر پی ایف کے ذریعہ فراہم کرائی گئی معلومات سے  سی آر آئی ایس/ آئی آر سی ٹی سی کو  پی آر ایس سسٹم میں  سکیورٹی کی خصوصیات  کو مضبوط کرنے میں مدد ملی  جس کی وجہ سے  اس وقت  سافٹ ویئر کام کرنا بند کردیتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5199

                          



(Release ID: 1652448) Visitor Counter : 174