کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

سِندری، گورکھپورم برونی میں فرٹیلائزر پروجیکٹوں کو نئی زندگی بخشنے کے مقصد سے ہندوستان اُروَرک اینڈ رسائن لیمیٹیڈ (ایچ یو آر ایل) کو 1557.82 کروڑ روپے کا بغیر سود کا قرض فراہم کرانے کے لئے فرٹیلائزر کے محکمے اور ہندوستان ارورک اینڈ رسائن لمیٹیڈ کے درمیان قرض کا ایک معاہدہ ہوا

Posted On: 08 SEP 2020 4:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8  ستمبر 2020،    سِندری،  گورکھپورم اور برونی میں فرٹیلائزر پروجیکٹوں کو  نئی زندگی بخشنے کے مقصد سے  ہندوستان  اُروَرک اینڈ  رسائن لیمیٹیڈ (ایچ یو آر ایل) کو  1557.82  کروڑ روپے کا  بغیر سود کا قرض فراہم کرانے کے لئے فرٹیلائزر کے محکمے اور  ہندوستان ارورک اینڈ رسائن لمیٹیڈ کے درمیان آج (8ستمبر 2020) کویہاں قرض کا ایک معاہدہ  ہوا۔ یہ معاہدہ  کیمیکلز اور فرٹیلائزر ز کے وزیر  ڈی  وی سندانند گوڑا، سکریٹری (فرٹیلائزرز)، ایڈیشنل سکریٹری (فرٹیلائزرز) اور  ہندوستان ارورک اینڈ رسائن لمیٹیڈ   کے منیجنگ ڈائرکٹر ک موجودگی میں تحریر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-09-08at4.37.49PMH4L9.jpeg

بلا سودی قرض  کے معاہدے پر  فرٹیلائزرز کے محکمے کی جانب سے  ڈائرکٹر جناب نرنجن لال نے  اور ایچ یو آر ایل کی جانب سے ایم ڈی جناب ارون کمار گپتا نے دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-09-08at4.38.33PM0P86.jpeg

حکومت ہند نے  ایچ یو آر ایل کے لئے  1557.82 کروڑ روپے  (گورکھپور، سندری اور برونی پروجیکٹوں کے لئے بالترتیب 422.28 کروڑ روپے، 415.77 کروڑ پے اور 419.77 کروڑ روپے) کے بلا سودی قرض کی  منظوری دی ہے۔ بغیر سود کا یہ  قرض  23۔2022 سے شروع ہونے والے   8 برسوں میں  ادا کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیمیکلز اور فرٹیلائزر ز کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا کہ  ایچ یو آر ایل کی تین اکائیوں کو  بلا سودی قرض کی منظوری  یوریا کی گھریلو پروڈکشن   میں اضافہ کرنے اور بھارت میں کسانوں کی یوریا کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  درآمدات پر انحصار کو  کم کرنے کے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن  کی تکمیل کے لئے   دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  بلا سودی قرض جاری کئے جانے سے  گورکھپور، نرونی اور سندری میں واقع  ایچ یو آر ایل کے تین پلانٹوں  کو سال 22021 تک نیم کوٹیڈ یوریا کا  کمرشیل پروڈکشن کرنے میں مدد ملے گی۔  انہوں نے کہا کہ  کووڈ۔ 19 بحران کے باعث پروجیکٹوں کو  درپیش مختلف رکاوٹوں کے باوجود گورکھپور، سندری اور برونی  پلانٹوں کے کام کاج کی رفتار 80.3 فیصد، 74.2 فیصد اور 72.8 فیصد رہی ہے جو کہ  اطمینان بخش ہے۔ پلانٹ کے کامیابی کے ساتھ شروع ہونے پر  ملک کے پروڈکشن میں  38.1 ایل ایم ٹی  نیم کوٹیڈ یوریا کا اضافہ ہوگا اور اس سے  یوریا کی برآمدات پر انحصار کم ہوگا۔  اس سے  حکومت ہند کی ’آتم نربھر بھارت مہم‘ میں بھی مدد ملے گی اور  براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہوگا۔

سی سی ای اے نے 13 جولائی 2016 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں  ایف سی آئی ایل کی گورکھپور اور سندری یونٹوں اور ایچ ایف سی ایل کی برونی یونٹ   کے  نامزد پی ایس یو  کے  جوائنٹ ونچر کی تشیل کرتے ہوئے  نامزدگی کی بنیاد پر  احیا  کی منظوری دی تھی۔ اس کے مطابق ہندوستان ارورک اینڈ رسان لمیٹیڈ  (ایچ یو  آر ایل) کے طور پر ایک جوائنٹ ونچر کمپنی قائم کی گئی ۔  اس کمپنی نے نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹیڈ  (این ٹی پی سی) ، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ  (آئی او سی ایل) اور کول انڈیا لمیٹیڈ (سی آئی ایل) میں سے ہر ایک کی اکوٹی  29.67 ہے جبکہ  فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ   (ایف سی آئی ایل) کی حصے داری  10.99 فیصد ہے۔ ایچ یو آر ایل  گورکھپور، سندری اور برونی میں  گیس پر مبنی یوریا  مینوفیکچرنگ یونٹیں قائم کررہی ہے۔ ان میں سے ہر ایک پلانٹ کی  صلاحیت 12.7 ایل ایم ٹی سالانہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5197

                          


(Release ID: 1652422) Visitor Counter : 120