کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ایچ آئی ایل(انڈیا)لمٹیڈ نے ملیریا کنٹرول پروگرام کے لئےزمبیا کو 114.2 میٹرک ٹن ڈی ڈی ٹی سپلائی کیا

Posted On: 08 SEP 2020 12:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08ستمبر2020: ایچ آئی ایل (انڈیا) لمٹیڈ نے جو کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے تحت ادارہ ہے، ملیریا کنٹرول پروگرام کے لئے زمبیا کو 114.2میٹرک ٹن ڈی ڈی ٹی فراہم کیا ہے،  ڈبلیو پی کا 75 فیصد  ہے۔

 

6.jpg

 

7.jpg

 

ایچ آئی ایل کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر(سی ایم ڈی) ایس پی موہنتی نے کہا کہ زمبیا کی وزارت صحت کی طرف سے وصول کئے جانے والے 307 میٹرک ٹن کے آرڈر میں سے یہ حتمی سپلائی تھی۔ایچ آئی ایل نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کو بھی 20.6میٹرک ٹن کی سپلائی کی ہے اور زمبابوے کو 129 میٹرک ٹن کی سپلائی جاری ہے۔

ایچ آئی ایل(انڈیا) لمٹیڈ دنیا میں تنہا ڈی ڈی ٹی بنانے والا ادارہ ہے۔ یہ کمپنی 1954ء میں ڈی ڈی ٹی بنانے اور حکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی امور کے ملیریا کنٹرول پروگرام کو مہیا کرنے کے لئے منتخب کی گئی تھی۔20-2019 میں ملک کی 20 ریاستوں کو یہ چیزیں سپلائی کی گئیں ۔کمپنی کئی افریقی ملکوں کو اپنی یہ پیداوار برآمد کررہی ہے۔

ملیریا دنیا بھر میں آج بھی صحت کے محاذ پر ایک بڑا مسئلہ ہے۔ عالمی صحت تنظیم ملیریا پھیلانے والے مچھروں پر قابو پانے کے لئے جو مؤثر آئی آر ایس کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں، ان میں ڈی ڈی ٹی کی سفارش کرتی ہے  اور یہ جنوبی افریقہ زمبابوے ، زامبیا، نامیبیا، موزمبق وغیرہ جیسے جنوب ایشیائی ملکوں میں بکثرت استعمال کیا جاتاہے۔ہندوستان  جنوب افریقی خطے کے ملکوں کو معقول قیمت پر معیاری چیزیں تیار کرنے اور فراہم کرنے کا پابند ہے۔ اس سے ہمارے باہمی رشتے مضبوط ہوں گے۔

 

********

م ن۔ेेेेेس۔ن ع

 (U: 5180)



(Release ID: 1652237) Visitor Counter : 132