نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ارجُن انعام یافتہ مدھوریکا پٹکرنے سبھی سے، فِٹ انڈیا فریڈم رن میں شرکت کی اپیل کی

Posted On: 07 SEP 2020 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،07ستمبر2020: بھارت کی کھیل کود سے متعلق اتھارٹی کے ممبئی کے علاقائی مرکز نے پیر کو ، ٹیبل ٹینس کھلاڑی مدھوریکا پٹکر کے ساتھ ایک آن لائن بات چیت کا انعقاد کیا۔پٹکر  جنہوں نے پچھلے مہینے ورچوول وسیلے سے کھیلوں کے قومی انعامات میں 2020ء کا ارجن ایوارڈ جیتا تھا، فٹ انڈیا فریڈم رن کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

یہ ملک گیر دوڑ، جس کا اہتمام  کھیلوں کی وزارت نے کیا ہے، 14 اگست کو شروع کی گئی تھی۔ اس کاآغاز کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کیا تھا۔یہ دوڑ 2 اکتوبر تک جاری رہے گی اور اس میں کھیلوں سے وابستہ افراد اور زندگی کے سبھی شعبوں سے تعلق رکھنے والے، کھیلوں سے غیر وابستہ افراد بھی شرکت کررہے ہیں۔

 

4.jpg

 

مدھوریکا نے کہا‘‘یہ ہمارے ملک کو تندرست بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ ہم سبھی ، ملک کو تندرست بنانے کے لئے اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ہم لاک ڈاؤن کے دوران اپنے اپنے گھروں میں بند رہے، لیکن اب ہم رفتہ رفتہ باہر نکل سکتے ہیں۔یہ ایک ایسا وقت ہے  کہ ہم خود کو دوڑ سے جوڑ سکتے ہیں۔یہ ایک بنیادی ورزش ہے۔میں کھیلوں کی وزارت  اور خاص طورپر کھیلوں کے وزیر جناب کرن رجیجوں کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس وقت کے دوران فِٹ انڈیا فریڈم رن شروع کی۔میں ہر ایک سے اپیل کرنا چاہوں گی کہ وہ فِٹ انڈیا فریڈم رن میں شرکت کرے۔’’

33 سالہ کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ کسی گروپ کے ساتھ دوڑنے سے بہت فائدے ہوتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا‘‘جب میں دوڑنے کے لئے باہر جاتی ہوں تو میں فطرت میں کھو جاتی ہوں اور یہ میرے لیے بہت ہی توانائی حاصل کرنے کا تجربہ ہوتا ہے۔ پہلے تو یہ کہ ہمیں خود سے ہی شروعات کرنی چاہئے اور پھر ہم دوسروں میں جذبہ پیدا کریں کہ اس میں شامل ہوں۔چاہے ہمارے دوست اس میں جھجک ہی کیوں نہ رہے ہوں، ہمیں ان کو مدعو کرنا چاہئے۔جب کوئی دوڑ لگانا شروع کردیتا ہے تو یہ اسے اچھی لگنے لگتی ہے۔ جب ہم کسی گروپ میں شامل ہوتے ہیں تو ورزش اور بھی زیادہ مزیدار لگنی لگتی ہے۔

ممبئی میں ایس اے آئی کے مرکز کی علاقائی ڈائریکٹر سسمتا آر جیوتسی نے مدھوریکا کی طرف سے دیئے گئے تندرستی کے منتر کی ستائش کی اور کہا کہ ہمیں اور بہت سے  دوسرے لوگوں میں بھی اس کے لئے ہمیشہ  جذبہ پیدا کرنا چاہئے۔

ایس اے آئی ممبئی کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا ‘‘مدھوریکا آپ کے الفاظ جذبہ جگانے والے ہیں۔ آپ کو دیکھ کر بہت سے لوگ جذبہ حاصل کریں گے ۔ اس موجودہ منظر نامے میں تندرستی  واحد راستہ ہے، کہ صحت مند رہا جائے اور عالمی وباء سےنمٹا جائے۔ایتھلیٹس ہماری قومی علامت ہیں اور ہر ایک کو چاہئے کہ اس منفرد انداز کی دوڑ میں دیگر چار  لوگوں کو بھی شامل ہونے کی ریس دلائے۔یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی ، اگر 100 لوگوں میں جذبہ پیدا کیا جاتا ہے تو وہ مزید 400 لوگوں میں جذبہ پیدا کریں گے۔

 

 

 

م ن۔ن ع

(08.09.2020)

(U: 5172)



(Release ID: 1652226) Visitor Counter : 157