نیتی آیوگ
اٹل انوویشن مشن اور اسکو نیوز نے نچلی سطح کی اختراعات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے شراکت داری کی
Posted On:
07 SEP 2020 2:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07 ستمبر ، 2020 / نچلی سطح پر اختراعات کی ، جذبہ پیدا کرنے والے قصوں کو دوسروں تک پہنچانے کے مقصد سے نیتی آیوگ کا اٹل انوویشن مشن اسکو نیوز کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے جو بھارت میں تعلیم سے متعلق سب سے بڑے میڈیا ہاؤسز میں سے ایک ہے۔
اس اشتراک کے ذریعے نہ صرف تعلیم کے شعبے کے متعلقہ فریقوں میں اے آئی ایم اور اٹل ٹکنکرنگ لیبز کے مختلف اقدامات کے بارے میں مزید بیداری پیدا کی جائے گی بلکہ اسکولوں اساتذہ اور اتالیق کو معیاری منظر نامے ، مواد اور دنیا بھر کے بہترین طور طریقوں سے واقف کرایا جائے گا۔
اسکو نیوز اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اے آئی ایم کے مختلف موقعوں یا مقابلوں کو مدد دے گی۔ اس کے علاوہ پوری دنیا کی ، جذبہ پیدا کرنے والی کہانیوں کو دستاویزی شکل دینے اور دوسروں تک پہنچانے کے مقصد سے اے آئی ایم اور اسکو نیوز اے ٹی ایل سے متعلق مواد ، جذبہ پیدا کرنے والی نچلی سطح پر کہانیوں اور اختراعات ، تعلیمی ٹکنالوج سے متعلق خبروں اور مختلف اسٹارٹ اپ کی کہانیوں اور اے آئی ایم کی مددیافتہ تنظیموں کا تحفظ کریں گی اور ان کی اشاعت کریں گی۔ یہ اشاعت ماہانہ بنیاد پر کی جائے گی۔ اسکو نیوز اے ٹی ایل میراتھن کی سرکاردہ اختراعات کو شہرت دینے کے لیے خصوصی اشاعت بھی کرے گی۔
ہمارا یقین ہے کہ بھارت میں ہی پرووردہ اداروں، تنظیموں اور کمپنیوں کے ساتھ کس بھی طرح کا اشتراک ، جس کا مقصد سرکاری پرائیویٹ شراکت داری کرنا ہو اور جذبے کے ایک اعلیٰ کار کے طور پر جواں سال طلبا کے ایجاد کے جذبے کو حوصلہ دینے کے لیے فورم فراہم کرنے کے مقصد سے اس طرح کا اشتراک ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 5162
(Release ID: 1652189)
Visitor Counter : 219