مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
کوچی میٹرو کے تھائےکڈم۔ پیٹا سیکشن کا افتتاح
کلومیٹر طویل سیکشن پر آپریشن شروع25.2
کوچی واٹر میٹرو پروجیکٹ پر عمل درآمد کی تیاری
Posted On:
07 SEP 2020 4:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،07 ستمبر :
کیرالہ میٹرو کا پہلا مرحلہ تھائےکڈم۔ پیٹا سیکشن کے شروع ہونے کے ساتھ ہی پورا ہو گیا ہے۔ ہاوسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس کا اعلان کیا۔ جناب پوری نے کہا کہ کوچی میٹرو کا پہلا مرحلہ اب 6218 کروڑ کی لاگت سے پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوچی میٹرو کے دوسرے مرحلے کی توسیع حکومت ہند کے زیر غور ہے اور اسے جلد ہی منظوری دے دی جائے گی۔ کوچی میٹرو کے تھائےکڈم۔ پیٹا سیکشن کا افتتاح آج مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنرائی وجین نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے کیا۔
آن لائن لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے ملک کے عوام سے میٹرو آپریشن کے لئے مختلف ریاستوں میں جاری مختلف ایس او پیز کی پاسداری کرتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ سفر کرنے کی اپیل کی۔ مرکزی وزیر نے کیرالہ کے وزیر اعلی کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقدہ ایک ورچوئل افتتاحی پروگرام میں پیر کے روز ساڑھے بارہ بجے پیٹا سے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ تختیوں کی نقاب کشائی کرکے ایس این جنکشن سے تھریپونیتھورا تک سول کاموں کا آغاز بھی کیا گیا ۔ ورچوئل افتتاحی تقریب میں کیرالہ کے وزراء ، ممبران پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی ، چیف سکریٹری اور سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔
شری درگا شنکر مشرا ، سکریٹری ، ایم او ایچ یو اے نے کوچی میٹرو کے فیز 1 کی تکمیل پر کیرالہ حکومت اور کیرالہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ آج تھائےکڈم سے پیٹا تک 1.33 کلومیٹر طویل سیکشن کے افتتاح کے ساتھ ہی آپریشنل والا سیکشن کل ملا کر 25.2 کلومیٹر ہو جائے گا۔ اس سکیشن کے شروع ہونے کے ساتھ ہی کوچی میٹرو میں روزانہ سفر کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہو جانے کی امید ہے۔
کے ایم آر ایل، جرمن بینک ، کے ایف ڈبلیو کی مالی مدد سے 747 کروڑ روپئے کی لاگت سے کوچی واٹر میٹرو پروجیکٹ کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہے۔ کوچی ملک کا پہلا شہر ہے جہاں واٹر ٹرانسپورٹ کو میٹرو کی ایک فیڈر سروس کے طور پر مربوط کیا گیا ہے۔ کوچی میٹرو نے ماہی گیر برادری کے لئے دیواریں وقف کی ہیں جنہوں نے 2018 کیرالا کے سیلاب کے دوران ہزاروں افراد کی جان بچائی۔ کے ایم آر ایل نے ایل جی بی ٹی برادری کے افراد کو اپنے کاموں میں شامل کیا ہے ، اس طرح ملک میں ٹرانسجینڈر افراد کی تقرری کرنے والی یہ پہلی تنظیم بن گئی ہے۔
کوچی میٹرو کی ایک اور منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس کے میٹرو اسٹیشن خاص تھیم سے جڑے ہوئے ہیں۔ مغربی گھاٹوں کی اصل تھیم کی بنیاد پر کوچی میٹرو نے مختلف تھیم جیسے کیرالا کی وراثت، ثقافت ، آرٹ وغیرہ کا انتخاب کیا ہے۔ پیٹا میٹرو اسٹیشن کے لئے کے ایم آر ایل نے مچھلی پالن کو تھیم کے طور پر چنا ہے تاکہ اسے ریاست کی ماہی گیر برادری سے منسوب کیا جا سکے۔
میٹرو ریلوے سیفٹی (سی ایم آر ایس) کے کمشنر نے مئی 2020 میں پیٹا میٹرو اسٹیشن کو کھولنے کی منظوری دے دی تھی۔ کے ایم آر ایل نے مارچ میں ہی پیٹا کے تعمیراتی کام مکمل کرلیے تھے لیکن کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔
**************
م ن۔ن ا ۔ م ف
U:5164
(Release ID: 1652133)
Visitor Counter : 208