وزارتِ تعلیم
جی 20 کے رکن ممالک نے سب کے لئے تعلیمی تسلسل اور حفاظت کو یقینی بنانے کے عہد کا اعادہ کیا
ورچوئل میٹنگ میں جی 20 کے وزرائے تعلیم نے تعلیمی تسلسل، ابتدائی بچپن کی تعلیم اور تعلیم میں انٹرنیشنلائزیشن ہونے کے شعبوں میں مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا
جناب رمیش پوکھریال نشنک نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعے ان اہداف کے لئے کام کرنے کے تئیں عہدبستگی ظاہر کی
Posted On:
06 SEP 2020 11:07AM by PIB Delhi
جی 20 ممالک کے وزرائے تعلیم نے مل جل کر کام کرنے اور تعلیم کے شعبے میں بہترین طریقے ساجھا کرنے کا عزم کیا ہے تاکہ ممبر ممالک شمولیت اور مساوی معیاری تعلیم کو یقینی بناسکیں اور بحران کے دور میں بھی سب کے لئے زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کو فروغ دے سکیں۔ بحران کے دور میں تعلیمی تسلسل، ابتدائی بچپن کی تعلیم اور تعلیم میں انٹرنیشنلائزیشن ہونے کے تین شناخت شدہ شعبوں میں ممبر ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور تجربات ساجھا کرنے کے لئے گذشتہ روز جی 20 کے وزرائے تعلیم کی ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی۔ کل کی میٹنگ ان موضوعات پر جاری تبادلہ خیال کا اختتام تھی جس کا انعقاد کوڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے ورچوئل طور پر کیا گیا تھا۔
ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم شری رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ یہ موضوعات بھی ترجیحی شعبے ہیں جنہیں حکومت ہند آگے بڑھاتی رہی ہے۔ ان موضوعات کے تئیں ہندوستان کی عہدبستگی نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ظاہر ہوئی ہے جس میں ملک کے تعلیمی منظر نامے میں تبدیلی لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے تعلیمی نظام میں اصلاح اور تبدیلی لانے کے لئے جو کوششیں کر رہا ہے اسے جاری رکھے گا اور کوویڈ 19 وبائی مرض کے ذریعہ درپیش چیلنج کو کم کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان تعلیم کے شعبے میں جی 20 ممبر ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے تئیں پرعزم ہے۔
وزرائے تعلیم نے میٹنگ کے اختتام پر ایک اعلامیہ کو اپنایا۔ بحران کے دورمیں تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اس اعلامیہ میں فاصلاتی اور امتزاج والی تعلیم وتدریس کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور اعلی معیاری تعلیم تک رسائی بڑھانے ، اساتذہ کرام کے لئے پیشہ ورانہ ترقی ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مشمولات ، سائبر سیکیوریٹی بیداری ، مناسب تدریسی طریقہ کار اور فعال آموزش کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے اور یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ طریق کار آمنے سامنے سیکھنے کو پورا کرتے ہیں۔ سیکھنے کے نتائج اور فاصلاتی تعلیم کے معیار کا اندازہ کرنے کے لئے تحقیق اور اعداد و شمار کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ابتدائی بچپن کی تعلیم (ای سی ای) کی اہمیت پر اس اعلامیہ میں تمام بچوں ، خاص طور پر کمزور طبقوں سے متعلق بچوں کے لئے معیاری ای سی ای کی پہنچ میں بہتری لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اس میں معیاری ای سی ای کے اہم کردار کے بارے میں خاندانی اور معاشرتی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے جو ہر مرحلے میں بچوں کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق فراہم کیا جاتا ہے۔
اعلامیہ میں تعلیم میں بہترین طریقوں کو ساجھا کرنے اور ایسے طریقوں کو مقامی، قومی اور بین اقوامی سطحوں پر جیسا مناسب ہو، اختیار کر کے تعلیم میں انٹرنیشنلائزیزیشن کی حوصلہ افزائی کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ یہ کے۔ 12 سطح پر انٹرنیشنلائزیشن پر بحث کو آگے بڑھانے کی بھی حمایت کرتا ہے۔ اعلامیہ میں طلبہ کے بین ثقافتی اور عالمی صلاحیتوں کی توسیع میں اور سبھی کے لئے مساوی تعلیم کے مواقع اور تجربہ فراہم کرانے میں کسی ملک میں انٹنیشنلائزیشن طریقوں کے اثر پر بھی زور دیا گیا ہے۔
سعودی عرب 2020 میں جی 20 لیڈرز سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ جی 20 کے رکن ممالک ارجنٹینا ، آسٹریلیا ، برازیل ، کناڈا ، چین ، فرانس ، جرمنی ، بھارت ، انڈونیشیا ، اٹلی ، جاپان ، میکسیکو ، جمہوریہ کوریا ، روس ، سعودی عرب ، جنوبی افریقہ ، ترکی ، برطانیہ ، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور یوروپی یونین (ای یو) ہیں۔
Click here for full Statement of India at the G20 Virtual Education Ministers’ Meeting on September 5, 2020
Click here for Ministerial Declaration G20 Education Ministers Meeting
**************
م ن۔ن ا۔ م ف
U: 5137
(Release ID: 1651852)
Visitor Counter : 168