سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

شری تھاورچند گہلوت 7ستمبر 2020 کو ہفتے کے چوبیسوں گھنٹے ٹول فری دماغی صحت کی بازآبادکاری سے متعلق ہیلپ لائن نمبر(1800-500-0019) 'کرن' کا آغاز کریں گے

Posted On: 04 SEP 2020 6:01PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاورچند گہلوت ہفتے کے چوبیسوں گھنٹے ٹول فری دماغی صحت کی بازآبادکاری سے متعلق ہیلپ لائن نمبر(1800-500-0019)'کرن' کا 7 ستمبر 2020 ( پیر کے روز) کو ورچوئل طریقے سے آغاز کریں گے۔ اس ہیلپ لائن کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے تیار کیا ہے تاکہ ذہنی مریضوں کو راحت اور مدد فراہم کی جا سکے۔ ذہنی بیماری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، خاص طور پر کووڈ-19 وبائی مرض کے تناظر میں یہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر سکریٹری (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) اور سینئر افسران موجود ہوں گے۔

یہ ہیلپ لائن ابتدائی اسکریننگ ، ابتدائی طبی امداد ، نفسیاتی مدد ، بحران کے بندوبست، ذہنی تندرستی، مثبت طرز عمل کو فروغ دینے اور نفسیاتی بحران کے بندوبست وغیرہ کے مقصد کے ساتھ ذہنی صحت کی بازآبادکاری سے متعلق خدمات پیش کرے گا۔ یہ پہلے مرحلے میں صلاح و مشورہ فراہم کرنے، افراد ، کنبوں ، این جی اوز ، پیرنٹ ایسوسی ایشنز ، پروفیشنل ایسوسی ایشنز ، بازآبادکاری اداروں ، اسپتالوں یا کسی کو بھی ملک بھر میں مدد کی ضرورت کے سلسلہ میں ایک لائف لائن کے طور پر کام کرے گا۔

ہیلپ لائن لانچنگ تقریب کا براہ راست ویب نشریہ نیچے دیئے گئے لنک پر دستیاب ہوگا:

https://webcast.gov.in/msje/

**************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

 (04-09-2020)

U: 5097


(Release ID: 1651489) Visitor Counter : 210