بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بڑی بندرگاہیں اب بھارت میں تیار کی گئیں ٹگ بوٹس


یہ بھارت کی جہاز سازی کو فروغ دینے کا ایک قدم اور آتم نربھر بھارت میں آتم نربھر جہاز رانی کی جانب ایک بڑا قدم: جناب منڈوایا

Posted On: 04 SEP 2020 4:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4  ستمبر 2020،   جہاز رانی کی وزارت نے  تمام بڑی بندرگاہیں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ  بھارت میں  تیار کی گئیں ٹگ بوٹ ہی  حاصل کریں کرائے لیں۔بڑی بندرگاہوں کے ذریعہ  کی جانے والی تمام حصولیابیوں کو  اب ترمیم شدہ  ’میک ان انڈیا‘نظام کے مطابق  ہی انجام دینے کی ضرورت ہے۔

جہاز رانی کی وزارت  کا مقصد  بھارت کی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینا اور  اس نے  میک ان انڈیا جہاز سازی کے لئے  اس شعبے میں سطح اول کے  کچھ  ملکوں سے بات چیت  بھی کی ہے۔ دریں اثنا حکومت کا یہ فیصلہ  میک ان انڈیا جہاز سازی  کے خواب حقیقت کا جامہ پہنانے کے لئے ایک بڑا قدم ہوگا۔

جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منسکھ منڈاویا نے کہا کہ حکومت  پرانے  شپ یارڈوں  کو پھر سے زندہ کرنے اور  بھارت میں جہاز سازی کو فروغ دینے کے لئے  پورے جوش و جذبے کے ساتھ کارروائی کررہی ہے۔ یہ بھارت کی جہاز ساز ی کے احیا کو فروغ دینے کےلئے  ایک قدم ہے اور آتم نربھر بھارت میں  آتم نربھر جہاز رانی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ حکومت  جہاز سازی ، جہازوں کی مرمت، جہازوں کی ری سائیکلنگ  اور فلیگنگ  کے لئے بھارت میں ایک ایکو سسٹم تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔ آتم نربھر جہاز رانی آنے والے  وقت میں حقیقت بننے جارہی ہے۔

Minister CSL Visit 6.JPG

بھارت میں جہاز سازی کو فروغ دینے کے لئے   پورٹ کرافٹ  کی حصولیابی/ کرائے پر لئے جانے کو  ترمیم شدہ میک ان انڈیا نظام کے مطابق  بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں  انڈین پورٹس ایسو سی ایشن  کے منیجنگ ڈائرکٹر کی قیادت میں  ایک مستقل  اسپیسی فکیشن کمیٹی کی قیام کی تجویز ہے ، جس میں کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ  (سی ایس ایل) شپنگ کارپوریشن آف انڈیا (ایس سی آئی)، انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) اور ڈائرکٹر جنرل آف شپنگ  کے نمائندے شامل ہوں گے۔

مستقل  اسپیسی فکیشن کمیٹی ٹگ بوٹوں کی تقریباً پانچ قسموں کی ایک چنیدہ فہرست بنائے گی اور  ایک  ’منظور شدہ میعاری ٹگ ڈیزائن اور اسپیسی فکیشن ‘ (اے ایس ٹی دی ایس) تیار کرے گی۔ اس اے ایس ٹی ڈی ایس میں  اسپیسی فکیشنز اور عام انتظامات  اور بنیادی  حساب کتاب ، بنیادی ڈھانچے سے متعلق ڈرائنگ اور  دیگر تعمیری معیارات وغیرہ کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔ مستقل  اسپیسی فکیشن کمیٹی ان معیارات کی جانچ کرے گی اور اس کے بعد  اصولی طور پر  آئی آر ایس  سے سرٹی فائی کرایا جائے گا اور  انڈین پورٹ ایسو سی ایشن اس کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔

حال ہی میں  سرکاری ملکیت والی  کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ  ناروے کی حکومت   سے دو آٹومیٹیڈ جہازوں  کے لئے آرڈر حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کے پہلے  بغیر عملے والے جہاز ہیں۔ جہاز رانی کی وزارت کے ذریعہ کئے گئے  کئی فیصلوں سے  مستقبل قریب میں  جہاز سازی کے  شعبے میں  زبردست تبدیلی آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5089

                          



(Release ID: 1651406) Visitor Counter : 125