بجلی کی وزارت

ای ای ایس ایل، ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ اور ہنڈئی موٹر انڈیا لمیٹڈ سے 250 الیکٹرک گاڑیاں خریدے گی


ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ 150 نیکسن ایکس زیڈ پلس الیکٹرک کمپیکٹ ایس یو وی اور ہنڈئی موٹر انڈیا لمیٹڈ کونا الیکٹرک پریمیم ایس یو وی کی 100 اکائیوں کی سپلائی کرے گی

الیکٹرک گاڑیاں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے موجودہ بیڑے کی جگہ لیں گی

Posted On: 03 SEP 2020 5:27PM by PIB Delhi

وزارت بجلی ، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک سپر انرجی سروس کمپنی (ای ایس سی او) انرجی ایفیشنسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) ، ٹاٹا موٹرس اور ہنڈئی موٹر انڈیا سے 250 الیکٹرک گاڑیاں خریدے گی۔ ان کمپنیوں کا انتخاب ایک بین الاقوامی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے کیا گیا ہے جس کا مقصد شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ اور ہنڈئی موٹر انڈیا لمیٹڈ نے ٹینڈر جیت لیا اور اب وہ حکومتی استعمال کے لئے بالترتیب 150 نیکسن الیکٹرک کمپیکٹ ایس یو وی اور 100 کونا الیکٹرک پریمیم ایس یو وی کی سپلائی کرے گی۔ دونوں کمپنیوں کو خرید کے لئے لیٹر آف ایوارڈ ٹاٹا موٹر کے سی ای او اور ایم ڈی شری گونٹر بوٹشیک ، ٹاٹا موٹر کے مسافر گاڑی بزنس یونٹ کے صدر شری شیلیش چندرا اور ہنڈئی موٹر انڈیا لمٹیڈ کے ڈائریکٹر، سیلز ، مارکیٹنگ اینڈ سروس جناب ترن گرگ کی موجودگی میں دیا گیا۔

اس خریداری میں حال ہی میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ 5 ملین امریکی ڈالر کے گرانٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ ای ای ایس ایل کو اے ڈی بی سے ڈیمانڈ سائڈ انرجی ایفیشنسی سیکٹر پروجیکٹس جیسے اعلیٰ ترجیح والے شعبوں کو فروغ دینے اور مالی اعانت کے لئے مالی امداد حاصل ہوئی ہے۔

ای ای ایس ایل کے ایگزیکٹو وائس چیئرپرسن جناب سوربھ کمار نے کہا ، "ہمارے ای موبلٹی پروگرام میں الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھنے سے تیل کی درآمد پر انحصار کم ہوجائے گا اور ہندوستان میں بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کو فروغ ملے گا۔ اس سے ملک کی توانائی کی حفاظت میں بہت اضافہ ہوگا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے جی ایچ جی کے اخراج میں بھی کمی واقع ہوگی۔ مزید برآں ، ہم ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے تیزی سے قیام پر بھی کام کر رہے ہیں جو بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت کو فروغ دے گا، آگے بڑھائے گا''۔

ہنڈئی موٹر انڈیا لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او جناب سیون سیوب کم نے کہا ، "ہمارا ویژن انسانیت کے لئے ترقی" سے عبارت ہے ، ہم ماحول دوست اور انسانی مرکزیت والی ٹیکنالوجیز تیار کر رہے ہیں جو ہمارے صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ ایک نگہداشت اور ذمہ دار برانڈ کی حیثیت سے یہ ہمارا استحقاق ہے کہ ہم حکومت کے صاف ستھری توانائی کے ہدف سے ہم آہنگ ہوں اور الیکٹرک موبلٹی کے لئے ایک پائیدار ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں''۔

انہوں نے کہا '' ہنڈئی ہندستانی مارکیٹ میں ماحول دوست مصنوعات اور ٹیکنالوجیز لانا جاری رکھے گی اور وہ صاف ستھرے اور سبز ماحول کی سمت میں اپنا تعاون پیش کرتی رہے گی''۔

ٹاٹا موٹرس کی مسافر وہیکل بزنس یونٹ کے صدر جناب شیلیش چندر نے کہا ، "ملک میں الیکٹرک موبلٹی زور پکڑ رہی ہے اور مطلوب شراکت داری کی تعمیر کے لئے ان جیسوں کی شراکت داری اہم ہے۔ ہم ای ای ایس ایل کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں اور انہیں سرکاری استعمال کے لئے اور زیادہ ای وی ایس فراہم کرنے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ تیزی سے بڑھتے ہوئے ای وی سیگمنٹ کے لیڈر کے طور پر ٹاٹا موٹرس پورے بھارت میں ان کی پہنچ اور استعمال کو مقبول بنانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔

ای ای ایس ایل کا منصوبہ مقامی مینوفیکچرنگ سہولتوں کی حمایت کرتے ہوئے، ای وی صنعت کی طویل مدتی ترقی کے لئے تکنیکی صلاحیتیں حاصل کرنے اور بھارتی ای وی مینوفیکچررز کو بڑے عالمی کھلاڑیوں کے طور پر ابھرنے میں اہل بنانے کے لئے پیمانے کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانے اور اپنے اختراعی کاروباری ماڈل کے ذریعہ لاگت کو کم کرنے کا ہے۔

 

                                   ********

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

 (03-09-2020)

U: 5066



(Release ID: 1651205) Visitor Counter : 193