بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی کی ٹیم نے اے آئی ایم اے – چانکیہ (بزنس سیمولیشن گیم) نیشنل مینجمنٹ گیمز 2020 نے 112 تنظیموں کو ہرا کر فاتح بن کر ابھری
Posted On:
03 SEP 2020 3:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 ستمبر ، 2020 / ٹیم این ٹی پی سی نے آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اے آئی ایم اے) – چانکیہ (بزنس سیمولیشن گیم) نیشنل مینجمنٹ گیمز (این ایم جی) 2020 جو حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے ہیں ان میں فاتح کے طور پر ابھرنے کے ایک سخت چیلنج کا سامنا کیا ہے۔ یہ کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کہ این ٹی پی سی نے پچھلے پانچ سال میں پہلی مرتبہ ان باوقار نیشنل مینجمنٹ گیمز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے جو بجلی کی وزارت کے تحت مرکزی سرکار کا ایک یونٹ ہے ، ایک بیان میں کہا ہے کہ تمل ناڈو کے این ٹی پی سی ولور کی ٹیم نے قومی چیمپئن شپ جیتی ہے اس نے ملک کے مختلف حصوں کی 112 تنظیموں سے مقابلہ کیا۔
تمل ناڈو کے تیرو ولور ضلعے میں قائم 1500 میگاواٹ کے ولور حرارتی بجلی اسٹیشن کا کام کاج این ٹی پی سی تمل ناڈو انرجی کمپنی لمیٹیڈ (این ٹی ای سی ایل) چلاتی ہے جو این ٹی پی سی لمیٹیڈ اور تمل ناڈو جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کمپنی (ٹی اے این جی ای ڈی سی او) کے درمیان ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے۔
این ٹی پی سی کی مزید ٹیموں نے بھارت کی بجلی تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کے لیے خطابات جیتے ہیں۔ یہ خطابات این ٹی پی سی تلچر کنیہا اور ایس ایس ٹی - ای آر دوئم نے جس کا تعلق اڈیشہ سے ہے مل کر جیتے ہیں۔ یہ ٹیمیں اے آیئ ایم اے چانکیہ این ایم جی 2020 کے جنوبی علاقائی راؤنڈ میں رنراپ بن کر ابھری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔09۔03
U – 5061
(Release ID: 1651203)
Visitor Counter : 198