کوئلے کی وزارت
کوئلے کی فروخت کے لیے کوئلہ کانوں کی فہرست میں ترمیم
نیلامی کے لیے 38 کوئلہ کانیں پیش کی گئیں
Posted On:
03 SEP 2020 11:41AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 3 ستمبر 2020 / کمرشیل کانکنی کے لیے کوئلہ کانوں کی نیلامی کا عمل 18جون 2020 کو شروع کیا گیا تھا۔ کوئلے کے شعبے کو کھولنے اور کوئلے کی کانکنی کو متعارف کرانے کے لیے نیلامی کے لیے پیش کی گئی کوئلہ کانوں کی فہرست پر کوئلے کی وزارت نے درج ذیل نظرثانی کی ہے۔
- ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے تحت نیلامی کی پہلی قسط میں ڈولیسرا، جریکیلا اور جھارپالم-تنگرگھاٹ کوئلہ کانوں کو شامل کیا گیا ہے۔
- ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے تحت نیلامی کی پہلی قسط سے مورگا ساوتھ کوئلہ کان کوہٹایا گیا ہے۔
- سی ایم (ایس پی) ایکٹ 2015کے تحت نیلامی کی پہلی قسط سے فتح پور مشرقی، مدن پور(شمالی)، مورگا-II اور سیانگ کوئلہ کانوں کوہٹایا گیا ہے۔
لہذا سی ایم (ایس پی) ایکٹ 2015 اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے تحت نیلامی کی 11ویں قسط کے تحت کمرشیل کانکنی کے لیے 38 کوئلہ کانیں پیش کی گئی ہیں۔
کوئلہ کی وزارت نے سی ایم (ایس پی) ایکٹ 2015 اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے تحت نیلامی کی 11ویں قسط کے تحت 41کوئلہ کانوں کے لیے نیلامی کے عمل کا آغاز کیا تھا۔ کانوں کی تازہ ترین فہرست اور ان کانوں کے ٹینڈر سے متعلق دستاویزات تک رسائی درج ذیل لنک کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں: https://www.mstcecommerce.com/auctionhome/coalblock/index.jsp.
ٹینڈر کے عمل سے متعلق ٹائم لائن بھی ایم ایس ٹی سی لمیٹیڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ م م۔ت ع )
U.NO. 5049
(Release ID: 1650934)
Visitor Counter : 253