وزارت خزانہ

سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیز نے درج فہرست کاروباری بینکوں کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل جانچ کرنے کا اہل بنایا

Posted On: 02 SEP 2020 7:06PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 2ستمبر، سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس نے 1961 کے انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 138(1)(اے)، کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے 31؍اگست 2020 کو فائل نمبر 225/136/2020آئی ٹی اےII، کے تحت حکم جاری کیا ہےکہ درج فہرست کاروباری بینکوں کو انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے اسٹیٹس کے بارے میں اطلاع بہم پہنچائیں۔ اس کا اعلان 31؍اگست 2020 کو نوٹیفکیشن نمبر 2020/71کے ذریعہ ایکٹ کی دفعہ 138 کے ذیلی دفعہ (1)، کی شق (اے)، کی ذیلی شق (ii)، کے تحت کیا گیا ہے۔

نقد پیسے نکالنے کے اعداد و شمار مظہر ہیں کہ بڑی رقومات نکالنے والے لوگوں نے کبھی انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کیا۔ ایسے لوگوں کو ریٹرن داخل کرنے کا یقینی طور پر پابند بنانے کیلئے اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کی طرف سے نقد پیسے نکالنے پر نظر رکھنے کیلئے نیز کالا دھن پر قابو پانے کیلئے 2020 کے مالیاتی ایکٹ میں نقد نکالنے کی حد  کم کرکے 20 لاکھ روپے کر دینے کی تجویز رکھی گئی ہے تاکہ ادائیگی کے مرحلے میں ہی ٹیکس کی رقم کاٹ لینے کی کارروائی کاایسے لوگوں پر نفاذ ہو سکے، جو ریٹرن فائل نہیں کرتے۔ ساتھ ہی ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم نکالنے والے ایسے لوگوں پر اس ٹیکس کی اونچی شرح 5فیصد ہوگی۔ اس کے لئے 1961 کے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔

انکم ٹیکس محکمے نے بینکوں اور ڈاک خانوں کیلئے یکم جولائی 2020 سے تصدیق کے اس  عمل کی سہولت 194این دفعہ کے تحت  اطلاق  کی تصدیق کے ذریعے  www.incometaxindiaefiling.gov.in پر فراہم کردی ہے۔ اس نظم کے تحت بینک ؍ ڈاک خانے نقد رقم نکالنے والے کا مستقل اکاؤنٹ نمبرداخل کر کے یہ پتہ چلاسکتے ہیں کہ  1961 کے انکم ٹیکس کی دفعہ 194این کے تحت رقم نکالنے والوں پر  ابتدائی مرحلے میں ہی ٹیکس کاٹنے کی کس  شرح کا اطلاق ہوگا۔

انکم ٹیکس محکمے نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی لازمیت کی جانچ کے اس نئے نظم کو جاری کر دیا ہے۔ درج فہرست کمرشیئل بینکوں کو یہ نظم دستیا ب ہوگا تاکہ وہ  ایک سے زیادہ تعداد میں مستقل اکاؤنٹ نمبر رکھنے والوں کے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے اسٹیٹس کا پتہ چلا سکیں۔ انکم ٹیکس (سسٹم)، کے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل نے درج فہرست کاروباری بینکوں کو معلنہ اطلاع فراہم کرنے کے طور طریقے کی اطلاع دے دی ہے۔ اس نظم کے استعمال کے نمایاں خدوخال حسب ذیل ہیں:

  • ‘‘آئی ٹی آر فائل کرنے کی تعمیل کی جانچ’’  تک رسائی:   درج فہرست کاروباری بینکوں کے پرنسپل افسر اور نامزد ڈائرکٹر جو انکم ٹیکس محکمے کے رپورٹنگ پورٹل کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے، وہ اس نظم کو استعمال کر سکیں گے۔ انہیں اپنی شناخت کو استعمال کرتے ہوئے رپورٹنگ پورٹل پر لاگ اِن کرنا ہوگا۔کامیاب لاگ اِن کے بعد  رپورٹنگ پورٹل کے ہوم پیج پر ‘‘آئی ٹی آر فائل کرنے کی تعمیل کی جانچ’’ ظاہر ہوگا۔

 

  • پین کی وضاحت کے ساتھ درخواست (اِن پُٹ)، فائل تیار کرنا: مستقل اکاؤنٹ نمبر کی تفصیلات داخل کرنے کیلئے آئی ٹی آر فائل کرنے کی تعمیل کی جانچ والے صفحے پر ‘‘ ڈاؤن لوڈ سی ایس وی ٹمپلیٹ’’ پر بٹن کلک کر کےسی ایس وی ٹمپلیٹ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔  وہ مستقل اکاؤنٹ نمبر جن کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا اسٹیٹس جاننا مطلوب ہے، ڈاؤن لوڈ کردہ سی ایس وی ٹمپلیٹ میں داخل کئے جائیں۔ سردست ایک فائل میں مستقل اکاؤنٹ نمبروں کی حد 10000ہے۔

 

  • اِن پٹ سی ایس وی فائل میں اپلوڈنگ: ان پُٹ سی ایس وی فائل کو اپلوڈ کردہ سی ایس وی بٹن دبا کر اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔اپلوڈنگ کرتے وقت‘‘  مالی حوالے کے سال’’ کا انتخاب ضروری ہے۔   مالی حوالے کا سال وہ سال ہے جس کے لئے نتائج مطلوب ہیں۔مالی حوالے کا منتخب سال اگر21-2020 ہے، تو نتائج جائزہ سال 18-2017، 19-2018 اور20-2019کے دستیاب ہوں گے۔ اپلوڈ کی گئی فائل اپلوڈ کردہ اسٹیٹس کے ساتھ نظرآنے لگے گی۔

 

  • آؤٹ پُ سی ایس وی فائل کی ڈاؤن لوڈنگ: پروسیسنگ کے بعد داخل کردہ مستقل اکاؤنٹ نمبروں کے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی حیثیت والی سی ایس وی فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہوگی اور اسٹیٹس بدل کر دستیاب ہوگا۔آؤٹ پٹ سی وی ایس فائل میں مستقل اکاؤنٹ نمبر،پین ہولڈر کا نام اور پچھلے تین برسوں کے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کااسٹیٹس درج ہوگا۔فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسٹیٹس بدل کر ڈاؤن لوڈ کردہ پوزیشن میں آ جائے گا اور فائل کی دستیابی 24 گھنٹوں کے بعد ڈاؤن لوڈ لنک کی میعاد ختم ہو جائے گی اور اسٹیٹس  بدل کر ایکسپائرڈ ہو جائے گا۔

درج فہرت کاروباری بینک کی بنیادی بینکاری کے ساتھ خودکارطورپر مربوط ہونے کے لئے اے پی آئی بنیاد رکھنے والے ایکسچینج کا استعمال  بھی کر سکتے ہیں۔درج فہرست کاروباری بینک، اطلاعات کو یقینی طورپر محفوظ رکھنے کے لئے مناسب اطلاعاتی سلامتی پالیسیوں اور طور طریقوں پر عمل کرناہوگا اور اسی کے مطابق دستاویزات تیارکرنے ہوں گے۔ اس کے لئے ان کے رول اور ذمہ داریوں کی واضح تشریح کی گئی ہے۔               

*************

( م ن ۔ ع س۔  ک ا(

U. No. 5042

 


(Release ID: 1650913) Visitor Counter : 177