وزارت سیاحت

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج کوہ پیمائی اور ایڈونچر ٹورزم کے نوڈل اداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 02 SEP 2020 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2  ستمبر 2020،   سیاحت اور ثقافت کے مرکزی  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد  سنگھ پٹیل نے  آج نئی دہلی میں  کوہ پیمائی  اور ایڈونچر ٹورزم  کے نوڈل اداروں کے ساتھ  ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں  انڈین انسٹی ٹیوٹ اینڈ ٹورزم اینڈ ٹریول منیجمنٹ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ ، انڈین ماؤنٹیئنرنگ فاؤنڈیشن  ااور  ایڈونچر ٹور آپریٹر ایسی سی ایشن آف انڈیا  کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GHOP.jpg

 

میٹنگ کے دوران  سیاحت کے وزیر نے بھارت میں  ایڈونچر ٹورزم کے فروغ کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا  ۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام  اداروں نے  ایڈونچر ٹورزم کے سلسلے میں  اپنے یہاں چلائے جانے والے کورسز اور سرگرمیوں  کے ساتھ ساتھ  اپنے مستقبل سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس  کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے دوران  جناب پٹیل کو  بتایا گیا کہ اس ادارے میں سال 20۔2019 کے دوران   192 واٹر اسپورٹس   ٹریننگ کورس چلائے گئے، جن میں 3970 تربیت یافتگان نے شرکت کی۔

 جناب پٹیل نے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ  (آئی آئی ایس ایم)  کی مختلف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے یہاں کوہ پیمائی کے بہت امکانات ہیں اور ہمیں  اپنے ملک میں کوہ پیمائی کو فروغ دینا چاہئے۔

میٹنگ کے دوران سیاحت کے وزیر نے  انڈین ماؤنٹینئرنگ  فاؤنڈیشن (آئی ایم ایف )  کی سرگرمیوں کا بھی  جائزہ لیا۔ آئی ایم ایف نے  کوہ پیمائی سے متعلق اپنی سرگرمیوں کی تفصیل پیش کی۔  آئی ایم ایف نے بتایا کہ حال ہی میں حکومت  نے کوہ پیمائی کے لئے تقریباً 137 نئی چوٹیوں کو کھولا ہے۔ یہ  ایک اچھا قدم  ہے۔ اب ہم نے  ہمالیائی میں 405 نئی چوٹیوں کھولنے  کی تجویز بھیجی ہے تاکہ  کوہ پیمائی کو پورے جذبے کو فروغ دیا جاسکے۔

شرکت کرنے  والے تمام اداروں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد جناب پٹیل نے  انہیں ہنرمندی اور ٹکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے  سیاحت کی وزارت سے مکمل مدد فراہم کرانے کا یقین دلایا۔ انہوں نے  ایڈونچر ٹورزم کے فروغ کے لئے  تمام تنظیموں کی کوششوں کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ ہماری باہمی کوششوں سے بھارت  مستقبل قریب میں کوہ پیمائی اور دیگر ایڈونچر سرگرمیوں کے لئے دنیا ایک پسندیدہ مقام بن جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(02-09-2020)

U- 5037

                          



(Release ID: 1650891) Visitor Counter : 115