سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انٹر پرینیور ان ریزیڈنس سے متعلق ندھی۔ ای آئی آر بروشر لانچ کیا گیا

Posted On: 02 SEP 2020 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2  ستمبر 2020،   ندھی۔ ای آئی آر خاندان کے  نیشنل گیٹ ٹو گیدر کے موقع پر   ڈی  ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے نیشنل انی شیئٹیو  فار ڈیولپنگ  اینڈ ہارمیسنگ انووویشن (این آئی ڈی ایچ آئی۔ ندھی)  کے تحت رہائش گاہ میں صنعت کاری  (ای آئی آر) سے متعلق ایک ایک بروشر لانچ کیا۔

سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے ڈی ایس ٹی کے ندھی۔ ای آئی آر پروگرام کے قومی نفاذ کرنے والے پارٹنر وینچر سنٹر کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ’’ندھی۔ ای آئی آر پروگرام فیلوشپ کے عمل  کے اختراع کی ایک مثال ہے جو  اس کو ممکن  موثر  بناتی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’آتم نربھرتا حاصل کرنے کا مقصد  علم ، اختراع، صلاحیت سازی، افرادی قوت، صنعتوں اور بازاروں  کو فعال بنانے سے  شروع ہوتا ہے۔  ندھی۔ ای آئی آر پروگرام  بھارت کے ایس اینڈ ٹی صلاحیت والے نوجوانوں کو ترغیب دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ  وہ صنعت کاری کو  ایک اچھے کیریئر کے طور پر اختیار کریں اور  بھارت کے مستقبل اور معیشت کو شکل دینے میں مدد کریں‘‘۔

این ایس ٹی دی ڈی بی کی سربراہ ڈاکٹر انیتا گپتا نے  ندھی۔ ای آئی آر پروگرام کی کامیابی  کا ذکر کیا  اور  بتایا کہ ای آئی آر پروگرام کے دو ایڈیشن  کے زبردست نتائج ظاہر ہوئے ہیں اور ان کے نتیجے میں  65 فیصد اسٹارٹ اپ میں تبدیل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ’’موجودہ کووڈ کی صورتحال میں  ہمیں  ایسی پیش کش کرنے اور  اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم  کو فروغ دینے کے لئے  صنعت سے جوڑنے کی تسہیل کے واسطے ہمیں مزید وقت دیا ہے‘‘۔

ونچر سینٹر کےذریعہ  نکالے گئے بروشر میں  ای آئی آر کے کاموں کی تفصیل   پیش کی گئی ہے۔ اس بروشر میں  نتائج اور اثرات کا خلاصہ بھی پیش کیا گی گیاہے۔

ندھی۔ ای آئی آر پروگرام راؤنڈ 1 اور 2ایڈیشنوں میں  موٹے طور پر 12 پروجیکٹ  ایکزیکیوشن پارٹنرس کو شامل کیا گیا ہے۔ ای آئی آر کے ان دو راؤنڈز بھارت کی 22 ریاستوں سے  225 ای آئی آر کے نمائندگی ہوتی ہے۔ جن میں  30 سال کے کم عمر کے  68 فیصد فیلوز ہیں۔ مجموعی طور پر 146 کمپنیاں  کی تشکیل کی گئی ہے، جن میں سے 65 فیصد کو اسٹارٹ اپس میں تبدیل کیا گیا، 711 روزگار پیدا ہوئے، 65 پیٹینٹ، 45 ٹریڈ مارک، 19 کاپی رائٹس کی تشکیل ہوئی، 146 ابتدائی نمونے تیار ہوئے۔ راؤنڈ۔1 اور 2 میں  ڈی ایس ٹی کی سرمایہ کاری 874 لاکھ روپے اور غیر ندھی پروگراموں سے  ای آئی آر فیلوز کے ذریعہ حاصل کیا گیا فنڈ  2300 لاکھ روپے ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo1HTA8.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo-3301P.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo-236PO.jpg

(تفصیلات کے لئے براہ کرام رابطہ کریں:

1۔ پروگرام آفیسر انچارج: ڈاکٹر نوین وسشٹھ، ڈائرکٹر/ سائنٹس ایف، این ایس ٹی ای بی ڈی، ڈی ایس ٹی

Email: nvasishta[at]nic[dot]in

2۔ ندھی ای آئی آر کے  نیشنل امپلی مینٹیشن پارٹنر:  ونچر سینٹر، نشینل کیمیکل لیب (این سی ایل)، پونے www.nidhi-eir.in )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(02-09-2020)

U- 5033

                          



(Release ID: 1650889) Visitor Counter : 183