جل شکتی وزارت

واٹر ہیروز مقابلہ 2.0

Posted On: 02 SEP 2020 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی 02ستمبر     :

جل شکتی کی وزارت کا ایک بنیادی مقصد آبی تحفظ کو لوگوں کی تحریک بنانا اور ملک میں پانی کے تئیں شعور کو مستحکم کرنا ہے۔ اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے محکمہ آبی وسائل ، دریاوں کی ترقی اور گنگا کے احیا نو، وزارت جل شکتی نے یکم ستمبر 2020 ء سے 'واٹر ہیروز – شئیر یور اسٹوریز' ( پانی کا تحفظ کرنے والے بہادر اپنی کہانی بتائیں) مقابلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد پانی کے تحفظ اور اس کے بندوبست کے اہم موضوع پر لوگوں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

واٹر ہیروز کے اس مقابلے کے ذریعہ ہمیں ہندوستان بھر میں پانی کے تحفظ کے بہترین طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں اکھٹا کرنے کی امید ہے۔ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ اس طرح کی کوششوں کی تشہیر سے ہندوستان بھر میں اس شعبے میں مزید تبدیلی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ہر ماہ (ستمبر ، 2020 سے) ایوارڈز پر غور وفکر کے لئے اندراجات طلب کیے جائیں گے۔ ہر ماہ ایوارڈز کے لئے زیادہ سے زیادہ 10 اندراجات پر غور کیا جاسکتا ہے۔ تمام منتخب اندراجات کو 10،000 (ہر ایک) کا نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

مقابلے میں حصہ لینے کے لئے شرکاء کو پانی کے تحفظ پر 1-5 منٹ کی ایک خصوصی ویڈیو (300 الفاظ کی تحریر اور کچھ تصاویر) کے توسط سے اپنی کامیابی کی کہانیاں پوسٹ کرنا ہوں گی جس میں پانی کے تحفظ کے لئے کی کئی کوششوں اور خدمات کا ذکر کیا گیا ہو۔

شرکاء اپنے ویڈیوز (اپنے یوٹیوب ویڈیو کے لنک کے ساتھ) مائی گوو پورٹلwww.mygov.in پر شئیر کر سکتے ہیں۔ مائی گوو پورٹل کے علاوہ اندراجاتwaterheroes.cgwb[at]gmail[dot]comپر بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔ شرکا یہ کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کمنٹس سیکشن میں اپنے ویڈیوز کا صرف یوٹیوب لنک کا ذکر کریں اور پورا ویڈیو وہاں اپ لوڈ نہ کریں۔ مقابلہ کا یہ سلسلہ 31 اگست 2021 کو ختم ہوگا۔

   

**************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 5032



(Release ID: 1650856) Visitor Counter : 167