جل شکتی وزارت
بارش اور سیلاب کی صورت حال کے بارے میں مختصر جانکاری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 SEP 2020 3:59PM by PIB Delhi
گجرات اور مغربی راجستھان میں کچھ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ چند مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہوئی ہے۔ 19 مراکز (بہار میں 7 ، اتر پردیش میں 3 ، گجرات اور مہاراشٹر میں 2 ۔ 2 اور آسام ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں 1۔1) میں شدید سیلاب کی صورتحال ہے اور 30 مراکز (بہار میں 14 ، اترپردیش میں 7 ، آسام میں 5 ، اوڈیشہ میں 2 اور گجرات اور راجستھان میں ایک ایک) میں معمول کے سیلاب کی صورتحال سے زیادہ سیلاب کی صورت حال ہے۔
چوبیس بیراجوں اور پشتوں (مدھیہ پردیش میں 6 ، اتر پردیش میں 3 ، آندھرا پردیش ، گجرات ، جھارکھنڈ ، مہاراشٹر ، مغربی بنگال اور تاملناڈو میں 2۔2 ، اڈیشہ ، راجستھان اور تلنگانہ میں 1۔1) کے لئے سیلاب کی پیشن گوئی جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات درج ذیل لنک پر دیکھیhttp://cwc.gov.in/sites/default/files/cfcr-cwcdfb31082020_5.pdf جا سکتی ہیں۔
مغربی راجستھان اور کچھ میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد اس میں نمایاں کمی واقع ہونے کا بہت امکان ہے۔ شمال مغربی ہندوستان اور مغربی ہمالیائی خطے میں 02 اور 03 ستمبر ، 2020 کے دوران الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ جزیرہ نما ہندوستان میں بارش کی شدت یکم ستمبر سے بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ جنوبی ساحلی کرناٹک ، کیرالہ اور تمل ناڈو میں 02 اور 03 ستمبر 2020 کو الگ الگ جہگوں پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
اوڈیشہ کے ضلع انگول میں برہمانی ندی پر واقع رینگالی پشتہ اپنے ایف آر ایل سے اوپر بہہ رہا ہے۔ اگلے 4 دن کے دوران اوڈیشہ کے ضلع کینڈوجر میں تیز بارش (65.5 سے 115.5 ایم ایم) کی پیش گوئی ہے۔ آبی ذخائر کے اس علاقے میں اتنی تیز بارش کی وجہ سے پانی کے بہاو میں اچانک اضافے پر قریبی نظر رکھنے کی ضرورت پڑے گی۔
بارش میں نمایاں کمی کے سبب مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں وین گنگا ندی کی آبی سطح میں گراوٹ آنے لگی ہے لیکن شدید سیلاب کی صورتحال والا بہاو جاری ہے۔ ضلع بھنڈارہ کی وین گنگا ندی پر گوسیکھرد پروجیکٹ میں پانی کا بہاو کم ہو رہا ہے۔ گوسیکھرد پروجیکٹ سے پانی کا اضافی بہاو جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مہاراشٹرا کے ضلع گڈچیرولی میں وین گنگا ندی کی آبی سطح بڑھ رہی ہے۔
بارش میں نمایاں کمی کے باعث نرمدا ندی اپنے اوپری نشان سے گرنے لگی ہے۔ مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع میں سیلاب کی شدید صورتحال بدستور جاری ہے۔ اندراساگر ، اومکریشور اور سردارسروور ڈیم میں پانی کے بھاری بہاو کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ سردار سروور ڈیم کی طرف سے چھوڑے گئے پانی نے نرمدا ضلع کے گرودیشوراور گجرات کے بھروچ ضلع کے بھروچ میں سیلاب کی سنگین صورت حال پیدا کر دی ہے۔
بارش میں کمی ہونے کے سبب چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ میں مہاندی اور اس کی معاون ندیوں کی آبی سطح میں تیزی سے گراوٹ آنے کا امکان ہے۔۔ تاہم سمبل پور ، بھدرک ، جاجاپور ، کٹک ، انگول ، میوربھنج ، اوڈیشہ میں کیندوجھارر اور چھتیس گڑھ کے رائے پور اور چمپا میں گہری نگاہ رکھی جا رہی ہے۔
چمبل ندی اور اس کی معاون ندیاں مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں گاندھی ساگر ، چتور گڑھ ضلع میں رانا پرتاپ ساگر اور راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں کالی سندھ باندھ میں پانی کے بہاو میں کمی آ رہی ہے۔
جنوبی ساحلی کرناٹک ، کیرالہ اور تمل ناڈو میں اگلے 3 دن میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اپر کاویری بیسن میں آبی ذخائر میں پانی کے بہاو میں اضافے کی توقع ہے۔
مذکورہ بالا تمام ریاستوں اور اضلاع میں آئندہ تین سے چار دن تک سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ڈیموں میں پانی کے بہاؤ میں تیزی پر قریبی نظر رکھنی ہوگی۔ ان ذخائر میں سے پانی کو متعلقہ ضابطے اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق چھوڑا جاسکتا ہے۔ حالانکہ ایسا کرنے سے پہلے پانی کے تیز بہاو والے علاقوں کے لوگوں کو پیشگی طور پر اطلاع دینا ضروری ہے۔ ریل کی پٹریوں اورسڑکوں کے آس پاس اور ان ندیوں پر بنے پلوں پر زیادہ چوکسی برقرار رکھنی ہوگی اور کسی بھی واقعے سے بچنے کے لئے مناسب ٹریفک کو منظم کرنا ہوگا۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
(01-09-2020)
U: 5005
(ریلیز آئی ڈی: 1650551)
وزیٹر کاؤنٹر : 181