کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سپلائی چین کے لچیلے پن سے متعلق آسٹریلیا – بھارت – جاپان کے وزرائے اقتصادیات کا مشترکہ بیان

Posted On: 01 SEP 2020 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم ستمبر 2020 ۔ سپلائی چین کے لچیلے پن سے متعلق یکم ستمبر 2020 کو منعقدہ سہ فریقی وزارتی سطح کی میٹنگ کے دوران منظور کئے گئے مشترکہ وزارتی سطح کے بیان کا اصل متن حسب ذیل ہے:

  1. آسٹریلیا کے تجارت، سیاحت و سرمایہ کاری کے وزیر، سینیٹر عالی جناب سائمن برمنگھم، بھارت کے صنعت و تجارت کے وزیر عالی جناب پیوش گوئل اور جاپان کے معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر عالی جناب کاجی یاما ہیروشی نے یکم ستمبر 2020 کو وزارتی سطح کی ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔
  2. وزراء نے ایک آزاد، غیر جانب دار، شمولیت پر مبنی، تفریق سے مبرا، شفاف، قابل پیش گوئی اور مستحکم تجارتی و سرمایہ کاری کے لئے موزوں ماحول کو یقینی بنانے اور اپنے اپنے بازاروں کو کھلا رکھنے کے معاملے میں قیادت کرنے کے لئے اپنے عزم مصمم کا اعادہ کیا۔
  3. کووڈ-19 کے بحران کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تکنیکی منظرنامے میں حال ہی میں عالمی سطح پر ہوئی وسیع تر تبدیلیوں  کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزراء نے ہند - بحر الکاہل خطے میں مضبوطی میں اضافہ کرنے کی ضرورت اور صلاحیت کو نمایاں کیا۔
  4. ہند – بحر الکاہل خطے میں سپلائی چین کے لچیلے پن سے متعلق علاقائی تعاون کی لازمیت کا اعتراف کرتے ہوئے وزراء نے تعاون کے ذریعے مقصد کی تکمیل کے لئے ایک نئی پہل کا آغاز کرنے کی سمت میں کام کرنے کے اپنے ارادے کو مشترک کیا۔ وزراء نے اپنے اپنے افسران کو نئی پہل کی تفصیلات جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایات دیں، تاکہ اس سال کے نصف آخر میں اس کا آغاز کیا جاسکے۔ وزراء نے ہدف کے حصول میں صنعتی شعبے اور اکیڈمک شعبے کے اہم رول کا ذکر کیا۔
  5. وزراء نے خطے کے ان دیگر ممالک کو بھی اس پہل میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا جن کی رائے اسی طرح کی ہے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4996

01.09.2020



(Release ID: 1650545) Visitor Counter : 229