عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

‘نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی’ سے متعلق حکومت کا فیصلہ ملازمت فراہم کرنے کے شعبے میں انقلاب لے آئے گا اور ملازمتوں میں بھرتیوں کا دائرہ گاؤں اور قصبات تک وسیع ہو جائے گا:اس خیال کا اظہار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ یہ محض حکمرانی کے رُخ پر اصلاح نہیں، بلکہ سماجی و اقتصادی اصلاح بھی ہے

قومی ریکروٹمنٹ ایجنسی ، ملازمتوں میں بھرتی کے نظام میں نمایاں تبدیلی لائے گی اور اِس سےصحیح روزگار کی تلاش کی نوجوانوں کی امنگوں کی تکمیل میں مدد ملے گی:ماہرین کا خیال

Posted On: 31 AUG 2020 3:33PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، یکم ستمبر، قومی ریکروٹمنٹ ایجنسی، ملازمتوں میں بھرتی کے نظام میں ایک بڑا انقلاب لائے گی اور صحیح روزگار کی تلاش میں مدد ملے گی۔ ماہرین نے اس خیال کا اظہارکلکتہ کے پریس انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام  اس موضوع پر ایک ویبینار میں کیا گیا۔ صنعتی اداروں، سرکاری زمرے کے اداروں کے ماہرین کے علاوہ ماہرین تعلیم نے قومی ریکروٹمنٹ ایجنسی کے تعلق سے امکانات اور اس کے کردار کے بارے میں مفصل بات چیت کی، جس میں پالیسی ساز پس منظر کو بھی سامنے رکھا گیاتھا۔

اس موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے (آزادانہ چارج  رکھنے والے)، مرکزی وزیر مملکت اور وزیراعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی محکمے  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ فیصلہ ملازمت فراہم کرنے کے شعبے میں انقلاب لائے گا اور اس کا دائرہ گاوؤں اور قصبات تک وسیع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو روزگار فراہم کرنے کی یہ  ایک تغیر پذیر کوشش ہے، جس سے نوجوانوں کی زندگی میں بڑی آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے طلبہ کی بھرتی کے عمل اور ملازمت میں بھرتی کے شعبے میں بہتری پر زور دیا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ قومی ریکروٹمنٹ ایجنسی ملازمتوں میں بھرتی کے نظام میں نمایاں تبدیلی لائے گی، جس سے مناسب روزگار کی تلاش کی نوجوانوں کی امنگوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصلاح صرف حکمرانی کے رُخ پر نہیں، بلکہ سماجی و اقتصادی اصلاح بھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A8YV.jpg

‘ قومی ریکروٹمنٹ ایجنسی اور اس کا رول’ پر ایک ویبینار پریس انفارمیشن بیورو کلکتہ کے زیر اہتمام

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NSDH.jpg

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے آزادانہ چارج والے مرکزی وزیر مملکت اور وزیراعظم کے دفتر کے مملکتی وزیر، عملہ، عوامی شکایات، ایٹمی توانائی اور خلائی محکمے  کا کہنا ہے کہ یہ محض حکمرانی کے رُخ پر اصلاح نہیں، بلکہ سماجی و اقتصادی اصلاح بھی ہے

اسٹاف سلیکشن کمیشن کے سابق چیئرمین جناب  برج راج شرما نے قومی ریکروٹمنٹ ایجنسی قائم کرنے کے فیصلے پر خوش امیدی کا اظہار کیا اور کہا کہ روزگار کے انتخاب، ریکروٹمنٹ اور روزگار کے امکانات  کو الگ الگ کھانوں میں نہ رکھ کر اُس پرجامع طریقے سے غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ ملازمت فراہم کرنے کے تمام قابل قدر سلسلوں کے لئے ایک ایسا منظرنامہ ہے، جس میں کامیابی سب کے حصے میں آئی ہے، خواہ وہ روزگار کے متلاشی ہوں، روزگار فراہم کرنے والی تنظیمیں ہوں یا انسانی وسائل کے عملے کے لوگ۔ انہوں نے کہا کہ صلاحیتوں کی مشترکہ جانچ کے ساتھ اس کی شروعات ہوگی، جس میں تینوں ایجنسیوں، اسٹاف سلیکشن کمیشن، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ اور انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی۔  انہوں نےکہا کہ 117 اضلاع میں امتحانات  کے ڈھانچے تیار کرنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔طلبہ کیلئے اس میں کئی فائدے ہیں، جن میں ایک سے زیادہ امتحانات میں شریک ہونےسے نجات اورہر ضلعے میں امتحانات کی سہولت کی فراہمی شامل ہیں۔ ایسا اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاتون امیدواروں کی حوصلہ افزائی ہو اوردیویانگ لوگوں اور دیہی علاقوں  کے لوگوں کو سرکاری ملازمتوں کے لئے رجوع کرنے میں آسانی ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W92Q.jpg

اسٹاف سلیکشن کمیشن کے سابق چیئرمین جناب براج راج شرما نے نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی قائم کرنے کے فیصلے پر خوش امیدی ظاہر کی اور کہا کہ یہ ملازمت فراہم کرنے کے تمام قابل قدر سلسلوں کے لئے ایک ایسا منظرنامہ ہے، جس میں کامیابی سب کے حصے میں آئی ہے، خواہ وہ روزگار کے متلاشی ہوں، روزگار فراہم کرنے والی تنظیمیں ہوں یا انسانی وسائل کے عملے کے لوگ۔

وزارت ریلوےکے ریلوے بورڈکے سابق ایگزیکیوٹیو ڈائرکٹر اور جوائنٹ سکریٹری جناب پریم پال شرما نے امتحانی مراکز فراہم کرنےکی امنگ رکھنے والے اضلاع میں امتحانی مراکز کے بنیادی ڈھانچے تیار کرنے میں جن آزمائشوں سے گزرنا ہوگا، اس کا ذکر کیااور کہا کہ اس پہل کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے روزگار کے شعبے میں امکانات سے رجوع کرنے والے دیہی امیدواروں کے اندر بیداری آئے گی اور ان میں تحریک پیدا ہوگی اور صلاحیت کی مشترکہ جانچ سے امیدواروں کو ایک بار پیش ہو کر کسی ایک یا تمام ملازمتیں فراہم کرنے والی ایجنسیوں میں اعلیٰ سطح کے امتحان کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی سہولت ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004X96N.jpgوزارت ریلوے کے ریلوے بورڈ کے ایگزیکیوٹیو ڈائرکٹر اور جوائنٹ سکریٹری جناب  پریم پال سنگھ نے مراکز فراہم کرنے کی امنگ رکھنے والی اضلاع میں امتحانی مراکز کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں درپیش چیلنجوں پر اظہار خیال کیا

ریلوے کی وزارت کے سابق مشیر برائے صنعتی تعلقات جناب اے نگم نے کہا کہ اس فیصلے کو 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی سامنے لانے کے حالیہ سرکاری فیصلے کے سیاق و سباق میں دیکھا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی روزگار کے متلاشی کو اسکول کی سطح پر پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے سے امیدوار کو خصوصی زمرے کے روزگار میں اپنی پسند کا  روزگار تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے حکومت کے دیگر اقدامات کو نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی قائم کرنے کے سرکاری فیصلے سے ہم آہنگ کرکے دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی منظرنامے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ملک کی ترقی اور فروغ کیلئے صحیح ذہانت رکھنے والے نوجوانوں کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی وسائل کے رُخ پر مناسب منصوبہ بندی اور ملکی اور تنظیمی سطح پر تجزیہ کاری سے اس پہل      کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BWCQ.jpg

ریلوے کی وزارت میں سابق مشیر برائے صنعتی تعلقات جناب اے نگم نے کہا کہ اس فیصلے کو 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی سامنے لانے کے حالیہ سرکاری فیصلے کے سیاق و سباق میں دیکھا جانا چاہئے۔ روزگار کے متلاشی کو اسکول کی سطح پر پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے سے امیدوار کو خصوصی زمرے کے روزگار میں اپنی پسند کا  روزگار تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

پی آئی بی رانچی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل جناب اَری مَردَن سنگھ  نے کہا کہ صحت کے شعبے کی طرح  روزگار اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اصلاحات   کے اقدامات کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت کے فیصلے سے انسانی وسائل کے بہتر نظم میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ محض ایک امتحان یعنی  ایک سے زیادہ زبانوں میں صلاحیت کی مشترکہ جانچ سے امیدواروں پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی، جنہیں سردست ہر امتحان کیلئے مختلف طریقوں سے اور مختلف نصابات کے مطابق تیاری کرنی پڑتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061BH1.jpgپی آئی بی رانچی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جناب اَری مردَن سنگھ نے کہا کہ صحت کے شعبے کی طرح  روزگار اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اصلاحات   کے اقدامات کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔

آل انڈیا بینک آفیسرز کنفیڈریشن کے جنرل سکریٹری  جناب سومیا دتہ اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر  اور  سرکل ڈیولپمنٹ آفیسر، ایچ آر انچارج  ، مشرقی خطہ جناب آشیش بسواس  نے کہا کہ بینکاری کی سطح پر خصوصی روزگار پروفائل  کی تیاری میں  ابتدائی سطح پر ایک ٹیسٹ سے مدد ملے گی اور اس کے بعد دوسرے اور تیسرے درجے کے امتحان سے صحیح امیدوار کوصحیح جگہ  روزگار فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ جناب بسواس نے کہا کہ مختلف سرکاری ملازمتوں میں صحیح وقت پر صحیح امیدوار کے انتخاب میں قومی ریکروٹمنٹ ایجنسی کا رول       کلیدی ہوگا ا ور نوجوانوں  کو اپنی ذہانت اور صلاحیت کے مطابق     رجوع کرنے میں مدد ملے گی۔

مشرقی بردوان میں ڈسٹرکٹ جج کورٹ کے ایڈوکیٹ جناب سنیوک بنرجی نے کہا کہ  قومی ریکروٹمنٹ ایجنسی  کی افادیت اور مؤثریت کا انحصار اُن روزگار کے متلاشیوں پر ہے، جو صحیح وقت پر کسی صحیح ادارے میں اپنی پسند کے مطابق روزگار کی تلاش میں  فعال ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی  کی کوشش ہوگی کہ امیدواروں کو اپنی پسند کا صحیح روزگار مل سکے۔ انہوں نے  ان حوالوں سے بات کی کہ خاتون امیدواوروں اور دیہی علاقوں کے امیدواروں کو اس پہل سے کیا فائدہ ہوگا اور یہ فیصلہ  امیدواروں کو روزگار کے زیاہ سے زیادہ امکانات فراہم کرنے میں کس طرح مدد کرے گا ۔

دہلی ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ عبدالرحمن ملک نے کہا  کہ  ملک  کی  نئی نسلل            کو   روزگار فراہم کرنے کے لئے ملازمت  فراہم کرنے کے شعبے میں کی  جانے والی اصلاحات  ہندوستان کے دستور کی روح کے مطابق  ہے، جس کا مقصد انسانی وقار کے ساتھ جینے کا حق فراہم کرنا ہے۔ اس رُخ پر یہ اقدام لائق خیر مقدم ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007GEPL.jpg

مشرقی بردوان میں ڈسٹرکٹ جج کورٹ کے ایڈوکیٹ جناب سنیوک بنرجی پریس انفارمیشن بیورو کلکتہ کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008SXNV.jpg

دلی ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ عبدالرحمن ملک پریس انفارمیشن بیورو کلکتہ کے زیر اہتمام ویبینار کے دوران۔

اس ویبنار کے منصوبہ بند اور مربوط انعقاد کے ذمہ دار تھے پی آئی بی کلکتہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر (ایم اینڈ سی) جناب سمرت بندھوپادھیائے۔ اس موقع پر  دوردرشن کلکتہ کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (ایم اینڈ سی)، محترمہ جین نیمچو، اور آل انڈیا ریڈیو کلکتہ، پی آئی بی رانچی اور پی آئی بی پٹنہ کے اعلیٰ   سرکاری افسران کے علاوہ اہم صحافی  بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009JDWQ.jpg

<><><><><>

 ( م ن ۔ ک ا(

U. No. 4979



(Release ID: 1650283) Visitor Counter : 199