وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کا سابق صدر جناب پرنب مکھرجی کی وفات پر اظہار تعزیت
Posted On:
31 AUG 2020 8:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 اگست ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندستان کے سابق صدر جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرا غم ظاہر کیا ہے۔ایک ٹوئٹ پیغام میں جناب سنگھ نے کہا کہ‘‘وہ معاشرے کے تمام حلقوں میں لائق احترام تھے۔ان کی موت ایک ذاتی نقصان ہے۔وہ ہندستانی تاریخ، ڈپلومیسی ، عوامی پالیسی اوردفاع کے تعلق سے بے پناہ معلومات رکھتے تھے’’۔جناب سنگھ نے ان کی شخصی خوبیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ‘‘پرنب دا سادگی، ایمانداری اور مضبوط کردار کا مظہر تھے۔انہوں نے انتہائی لگن اور تندہی سے ہمارے ملک کی خدمت کی۔ان کی عوامی خدمات گراں قدر تھیں’’۔
وزیر دفاع نے سوگوار کنبے کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ہندستان کے سابق صدر جناب پرنب مکھرجی نے آج 31 اگست کو نئی دہلی میں آخری سانس لی۔ وہ مختلف مرکزی محکموں میں سنیئر وزیر رہے جن میں 2004 سے2006 کے دوران وزیر دفاع کا عہدہ بھی شامل ہے۔
****************
م ن۔ ع س ۔ ر ا
U:4973
(Release ID: 1650259)
Visitor Counter : 132