وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کے کھیلوں کے کنٹرول بورڈ کو راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار 2020 سے نوازا گیا

Posted On: 31 AUG 2020 7:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 31  اگست ، 2020  / بھارتی فضایہ کے کھیلوں کے کنٹرول بورڈ کو راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار 2020 سے نواز گیا ہے۔ یہ پرسکار اسے اُس کے متعلقہ کام کاج اور بڑے پیمانے پر کھیلوں کی بہبود کے اقدامات پر عمل درآمد  میں مہارت حاصل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو مدد دینے میں غیرمعمولی تعاون پر دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ملک میں اور خاص طور پر بھارتی فضائیہ میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی اور ترقی کے لیے لگاتار کوششوں کے سلے میں دیا گیا ہے۔ ایئر مارشل ایم ایس جی مینن،  نے جو فضائیہ کے کھیلوں سے متعلق کنٹرول بورڈ کی انتظامیہ کے ایئر آفیسر انچارج اور صدر ہیں یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ ہند سے حاصل کیا۔ ایوارڈ دینے کی اس تقریب کا اہتمام 29 اگست 2020 کو وگیان بھون میں آن لائن کیا گیا تھا۔

فضائیہ کا کھیلوں کا کنٹرول بورڈ اے ایف ایس سی بی بھارتی فضائیہ میں اور بھارتی فوج کی تینوں شاکھوں کی سطح پر کھیل کود کی سرگرمیوں  کی منصوبہ بندی اور ان کے انعقاد سے متعلق سب سے بڑا ادارہ ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 4968

 


(Release ID: 1650219) Visitor Counter : 163