سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
گڈکری اترپردیش میں تقریباً 4300 کروڑ روپے کے 11 ہائی وے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
ان پروجیکٹوں سے بہتر کنکٹی ویٹی کے ساتھ تیز رفتار ترقی کا راستہ ہموار ہوگا
Posted On:
31 AUG 2020 2:19PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 31 اگست 2020 / مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ، ہائی ویز اور ایم ایس ایم ای جناب نتن گڈکری کل اترپردیش میں 11 ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ ورچوول طور پر اس پروگرام کی صدارت کریں گے۔ پروگرام میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ، یوپی کے نائب وزیر اعلی جناب کیشو پرساد موریہ، ریاست کے متعدد وزیر ، رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی اور مرکز اور ریاست کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔
جن پروجیکٹوں کا افتتاح ہونا ہے اور سنگ بنیاد رکھا جانا ہے، اس میں 363 کلو میٹر سڑک کی تعمیر، 4281 کروڑ روپے کی لاگت سے ہونی ہے۔ اترپردیش کی ترقی کی راہ ہموار کرتے ہوئے یہ سڑکیں ریاست اور اس کے ارد گرد بہتر کنکٹی ویٹی، آسانی اور اقتصادی ترقی فراہم کریں گی۔ اس سے ریاست اترپردیش سے ، خاص کر پڑوسی ریاستوں میں مال کو لانے لے جانے میں بہتری آئے گی۔بہتر سڑک ہونے سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوتی ہے، ساتھ ہی آلودگی بھی کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پروجیکٹ راستے میں پڑنے والی دیگر سڑکوں کی بھیڑ بھاڑ کوکم کرے گا، جس سے لوگوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ق ت۔ت ع )
U. No. 4958
(Release ID: 1649982)