امور داخلہ کی وزارت

مرکزی داخلہ سکریٹری اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹری نے مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کووڈ۔ 19 انفیکشن پھیلنے کو قابو میں رکھنے کے اقدامات کا جائزہ لیا

Posted On: 29 AUG 2020 8:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  29  اگست 2020، مرکزی داخلہ سکریٹری اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹری  نے   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 29 اگست 2020 کو منعقدہ ایک میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام خطوں پڈو چیری، لکشدیپ، انڈو مان و نکوبار جزائر، دادر و نگر  حویلی میں اور دمن و دیو  میں  کووڈ۔ 19 انفیکشن  پھیلنے کو قابو میں رکھنے  کے اقدامات کا مشترکہ طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزارت دخلہ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور  ان مرکز کے  زیر انتظام خطوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ان مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  سینئر افسران  نے  جانچ، کووڈ۔ 19 پازیٹیو معاملات کے بندوبست ، کووڈ پازیٹیو معاملات  کے آئسولیشن کے لئے  ان کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور  صحت کے بنیادی ڈھانچے / طبی اہلکاروں، نیم طبی اسٹاف وغیرہ  کی دستیابی  کے بارے میں مرکزی داخلہ سکریٹری کو بریفنگ دی۔

مرکزی داخلہ سکریٹری کے ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹری نے  ان تمام مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  سینئر افسروں سے کہا کہ وہ  انتظامی افسروں ، طبی پرفیشنلز، نیم طبی اسٹاف  اور  کووڈ۔ 19 انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور کووڈ۔ 19 کی صورتحال کے بندوبست  کے کاموں سے متعلق  دیگر  لوگوں کے تال میل کے ساتھ کام کرنے کو یقینی بنائیں۔

مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ  کووڈ جانچ سہولتوں میں اضافہ کریں، کووڈ پازیٹیو معاملات کی  جلد  شناخت کے لئے  موثر نگرانی، موثر طریقے سے رابطے کا پتہ لگانے کا کام جاری رکھیں، ، طبی / نیم طبی ٹیموں کے ذریعہ گھر گھر  جاکر پتہ لگانے  کے کام میں اضافہ  کریں، گھر پر آئسولیشن  کے معاملات کی بہتر نگرانی کریں، کنٹینمنٹ زون میں واضح حد بندی اور  کنٹینمنٹ اقدامات کو نافذ کریں، صحت کے بنیادی ڈھانچے مثلاً بستروں، آکیسی جینیٹڈ  بیڈز، وینٹی لیٹر، آئی سی یو بیڈ، ایمبولنسز وغیرہ میں متوقع معاملات کی تعداد کے مطابق اضافہ کریں اور  بچاؤ کی تدابیر اور ذاتی صفائی ستھرائی کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلائیں۔ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ وہ  احتیاطی اقدامات مثلاً  سماجی دوری برقرار رکھنا، سنیٹائزیشن، ماسک پہننا وغیرہ کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔                                          

U-4921

                          



(Release ID: 1649804) Visitor Counter : 185