وزارت خزانہ
اقتصادی امور کے محکمے نے یو این ڈی پی کے ساتھ پائیدار مالیاتی تعاون کے بارے میں ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا
Posted On:
28 AUG 2020 10:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 اگست 2020، حکومت ہند کے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) نے 26 اگست 2020 کو بھارت میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے پائیدار مالیاتی تعاون کا آغاز کیا۔اس سلسلے میں مشاورتی میٹنگ ووچوول پلیٹ پر 26، 27 اور 28 اگست کو منعقد کی گئی جس میں پائیدار مالیات کے کچھ کلیدی پہلوؤں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
باہمی تعاون کے ساتھ مختلف موضوعاتی معاملات پر بات چیت ہوئی جن میں بھارت میں پائیدار مالیات کی تعمیر کے وسیع امکانات پر غور کیا گیا۔ ان میں نئی اور اختراعی فائننسنگ کے نفاذ کی رکاوٹوں مثلاً امپیکٹ انویسٹنگ بلینڈڈ فائنس اسٹرومینٹ کے رول پائیدار ترقی کے لئے گرین فائننس اسٹرومیٹ ، ماحولیاتی پائیدار سرگرمیوں کی درجہ بندی کی ضرورت ، کارپوریٹ کے ذریعہ پائیداری سے متعلق انکشافات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ دیگر ماحولیاتی اور سماجی معاملات سے درپیش خطرات کے لئے مالیاتی شعبے کو تیار کرنے جیسے اہم معاملات پر بات چیت شامل ہے۔
حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں ، ہندوستانی مالیاتی شعبے کے ریگولیٹر ز ، ملٹی لیٹرل ڈیولپمنٹ بینکوں، دو طرفہ شراکت دار ایجنسیوں، اقوام متحدہ کے اداروں ، مالیاتی اداروں، امپیکٹ اور کمرشیل سرمایہ کاروں ، کارپوریٹس صنعتی ایسو سی ایشنوں ، سول سوسائٹی تنظیموں اور تعلیم کے شعبے کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 220 مندوبین نےبات چیت میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4896
(Release ID: 1649515)
Visitor Counter : 213