امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خوراج اور عوامی تقسیم کے سکریٹری نے پی ڈی ایس اصلاحات سے متعلق بااختیا رکمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی


ایف پی ایس آٹومیشن اور او این او آر سی منصوبے کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 28 AUG 2020 7:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  28  اگست 2020، خوراج اور عوامی تقسیم کے سکریٹری نے آج پی ڈی ایس اصلاحات کی اسکیموں سے متعلق  محکمے کی بااختیار کمیٹی   کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں  بھارت بھر میں نافذ کئے جارہے ، ‘ایک ملک، ایک راکشن کارڈ’ (او این او آر سی) کے تحت  عوامی تقسیم کی اسکیم  کے مربوط بندوبست  (آئی ایم۔ پی ڈی ایس) کی توسیع کا جائزہ لینے اور اسے منظور کرنے کے لئے  سی ای او  (یو آئی ڈی اے آئی)، ڈی جی (این آئی سی)، چار ریاستوں کے  فوڈ سکریٹری  نے ارکان کے طور پر اور  ایم ای آئی   ٹی  وائی  اور ایف سی آئی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ آئی ایم پی ڈی ایس کے تحت کام جاری رکھنے اور اسے مزید مستحکم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے  اس پروگرام کو  مارچ 2021  کے آگے بڑھانے پر  غور کیا گیا۔

بااختیار کمیٹی نے  ایف پی ایس آٹو میشن، او این ار آر سی پلان، آدھار جنریشن/ سیڈنگ  اور  اپنا رجسٹریشن کرانے اور  او این او آر سی کا پورا فائدہ اٹھانے کے لئے  مہاجر  این ایف ایس اے استفادہ کنندگان  کی مدد کرنے کے مقصد سے  موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے  کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ یہ محکمہ  او این او آر سی کے تحت  پورٹیبلٹی  حاصل کرنے میں  مہاجر این ایف ایس اے استفادہ کنندگان کی مدد کرنے کے لئے  مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں قومی ہیلپ لائن نمبر  قائم کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

آئی ایم پی ڈی ایس کے مجوزہ  توسیع شدہ مدت کے دوران ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کی  فنڈنگ کی ضرورتوں کو بھی پورا کیا جائے گا۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4895

                          


(Release ID: 1649512) Visitor Counter : 195