امور داخلہ کی وزارت
‘‘بھارت معیشت اور آفات کے خطرے کے بندوبست کے معاملے میں مستقبل کے عالمی سیاسی فریم ورم میں ایک قائدانہ رول ادا کرےگا’’: وزیر مملکت ( امور داخلہ) جناب نتیہ نند رائے
جناب نتیہ نند رائے نے آفات کے خطرے کے بندوبست سے متعلق وزیراعظم کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے سہ روزہ بین الاقوامی پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا
Posted On:
29 AUG 2020 11:17AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 اگست 2020، جناب نتیہ نند رائے نے کہا ہے کہ بھارت معیشت اور آفات کے خطرے کے بندوبست (ڈی آر ایم) کے معاملے میں مستقبل کے عالمی سیاسی فریم ورم میں ایک قائدانہ رول ادا کرےگا۔ انہوں نے ڈی آر ایم کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے معروف دس نکاتی ایجنڈے کے جوش و جذبے اور وژن کی تصدیق کی اور کہا کہ اس ایجنڈے کا پانچواں نکتے یعنی سائنس و ٹکنالوجی کو فروغ کے علاوہ چھٹے نکتے یعنی آفات سے متعلقہ معاملات پر کام کرنے کے لئے یونیورسٹیوں کا ایک نیٹ ورک تیار کرنے سے آب و ہوا کے خطرے کا بندوبست کرنے میں مدد ملے گی۔
جمعرات 27 اگست 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر منیجمنٹ (این آئی ڈی ایم) کے ذریعہ منعقدہ بین الاقوامی سائنس و ٹکنالوجی کانفرنس کے اختتامی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جناب رائے نے ملک کی سائنس اور ٹکنالوجی کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی کا مقصد آخری میل کی کنکٹی وٹی اور ملک کے ہر ضرورت مند شخص تک پہنچنا ہونا چاہیے۔
ہمارے ملک کی آفات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت سے متعلق کئی حل طلب اور اہم ترین سوالوں کے حل کے بارے میں مل کر سوچنے ، مل کر بولنے اور حل تلاش کرنے کے لئے اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق سائنس اور ٹکنالوجی کی ایپلی کیشنز کو فروغ دینے کے لئے بہترین دماغوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی این آئی ڈی ایم اور ڈی ایس ٹی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب رائے نےکہا کہ اس سہ روزہ کانفرنس کے نتائج اور سفارشات کو آنے والے وقت میں حقیقت کا جامہ پہنایا جانا چاہیے۔
کانفرنس کے کنوینر این آئی ڈی ایم کی ای سی ڈی آر ایم کے سربراہ پروفیسر انل کے گپتا نے کانفرنس کا خلاصہ پیش کیا اور زیر غور اہم معاملات کا ذکر کیا۔ این آئی ڈی ایم کے ایکزیکیوٹیو ڈائرکٹر میجر جنرل منوج کمار جندل نے آفات ، آب و ہوا اور ترقی کے ابھرتے ہوئے معاملوں میں اس تقریب کی موزونیت پر روشنی ڈالی۔ جوائنٹ سکریٹری (ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت) ڈاکٹر جگمیٹ ٹکپا نے حکومت اور غیر سرکاری ملک میں آب و ہوا کی تبدیلی کو معقول بنانے (سی سی اے) اور ڈی آر آر کے واسطے کام کرنے کے لئے حکومت اور غیر سرکاری ایجنسیوں کو ایک دوسرے کے تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جوائنٹ سکریٹری (ڈی ایم) جناب سنجیو جندل نے ملک میں موجود آفات کے بندوست کے ادارہ جاتی میکانزم اور بحران کے وقت میں اس کے متنوع رول کے بارے میں حمایت اور عزم کا اظہار کیا۔
اس کانفرنس کے افتتاح اجلاس سے سائنس اور ٹکنالوجی اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 25 اگست 2020 کو خطاب کیا تھا۔ یو جی سی کے سابق سکریٹری اور ڈی ایس ٹی کے مشیر ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے کانفرنس کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے آفات کو برداشت کرنے کی صلاحیت کو مربوط کرنے اور ملک میں آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے سائنس کو کام میں لانے اور پالیسی کے عمل میں استعمال کرنے اور ادارہ جاتی استحکام کی ضروررت پر زور دیا۔ ڈی ایس ٹی کے سکریٹری آشوتوش شرما نے مہمان خصوصی کے طور پر کلیدی کلیدی خطبہ دیا جبکہ این ڈی ایم اے کے سکریٹری جناب جی وی وی سرما نے خصوصی خطبہ دیا۔این ڈی ایم اے کے رکن جناب کمل کشور نے موثر نتائج کے لئے تحقیقی معاملات کی مختلف جہتوں کے تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔
اس پروگرام میں بھارت بھر کے اور 10 سے زیادہ ممالک کے ماہرین ، سرکاری افسران ، ایس اینڈ ٹی کی ممتاز شخصیتوں، پالیسی پلانرز، نافذ کرنے والوں اور پریکٹشنرز نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U- 4894
(Release ID: 1649463)
Visitor Counter : 139